Book Name:Bemar Abid

جائے گی۔  

ہیپا ٹائٹس کا روحانی علاج

  {۱۹} ہربار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمطکے ساتھ سُوْرَۃُ قُرَیْش 21بار  (اوّل آخِر 11 بار دُرُود شریف)  پڑھ  (یاپڑھوا) کر  آبِ زم زم شریف یا اُس پانی میں جس کے اندر آبِ زم زم شریف کے چند قطرے شامل ہوں دم کیجئے اور روزانہ صبح،  دوپہر اور شام پی لیجئے۔    اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ 40روز کے اندر اندر شِفا یاب ہو جائیں گے ۔    (صرف ا یک بار دَم کیا ہوا پانی کافی ہے حسبِ ضَرورت مزید پانی ملا لیجئے)

یرقان  (JAUNDICE)  کے 4روحانی علاج

 {۲۰} چھوٹے بچے کو یرقان  (پیلیا،  JAUNDICE)  ہو گیا ہو تو ہر باربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمطکے ساتھ سُوْرَۃُ الْفَاتِحہ 21 بار پڑھ کر پیاز پر دم کرکے اُس کے گلے میں پہناد یجئے۔    اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شِفاحاصل ہو گی۔  

 {۲۱}  سُوْرَۃُ الْبَیِّنَہ لکھ کر تعویذ بنا کر گلے میں پہنا دیجئے اِنْ شَآءَاللہُ الْعَزِیْز یرقان جاتا رہے گا۔  

 {۲۲}  سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِۚ-وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ (۱)   (پ۲۸،  الحشر: ۱) 101 بار پڑ ھ کر پانی پر دم کر کے پِلانا یرقان کے لیے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ نہایت مفید رہے گا۔    

{۲۳} یَا حَسِیْبُ 300بار پڑھ کرپانی پر دم کر کے اکیس  (21) دن تک پلانے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ یرقان سے شِفا حاصِل ہو گی۔  

دانتوں  کے دَرد کے2 روحانی علاج

 {۲۴}  سُوْرَۃُ یٰسٓکی یہ آیت:   سَلٰمٌ- قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ (۵۸) تین بار پڑھ کر اپنی انگلی پر دم کر کے دانتوں پر ملئے اِنْ شَآءَاللہ تَعَالٰی درد جاتا رہے گا۔  

 {۲۵}  یَا اللہُ 7 بار کاغذ پر لکھ  (یا لکھوا ) کر تعویذ کی طرح لپیٹ کر  (بہتر یہ ہے کہ پلاسٹک کوٹنگ کر کے)  داڑھ کے نیچے دبانے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ داڑھ کا درد دُور ہوجائے گا۔  

دانت کے درد کا دیسی نسخہ : مسوڑھوں میں دردیاسُوجن ہو،  پیپ آتا ہو تو تقریباً5گرام پھٹکری کو ایک گلاس پانی میں گرم کرلیجئے اور جب پھٹکری پگھل کر پانی میں گھل جائے تو اس کو دانتوں اور مسوڑھوں پر مل لیجئے مَسُوڑھوں میں درد یا سوجن ہو یا پیپ آتی ہو،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ فائدہ ہو جائے گا۔  

 {۲۶} دانت کے درد کا اکسیر عمل

 اگر دانت میں سخت درد ہوتوباوضو  سُوْرَۃُ قُرَیْش21بار پڑھ کر نمک پر دم کیجئے اور وہ نمک درد والے دانت پر ملئے اور دانتوں کے درمیان رکھئے دن میں دو تین بار یہ عمل کرنے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ فائدہ ہوجائے گا۔  

 {۲۷} پِتّے اورمثانے کی پتھری کا روحانی علاج

           لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 46بار سادہ کاغذ پر لکھ کر پانی میں دھو کر پینے سے پِتّے اور مثانےکی پتھری اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ ریزہ ریزہ ہو کر نکل جائے گی۔     (مدّتِ علاج:   تا حصولِ شِفا)

کچّے پَپیتے کے ذَرِیعے گردے اور پِتّے کی پتھری کا علاج

           کچے  پپیتے پر سفید یا کالا نمک لگا لیجئے اور تھوڑی سی پسی ہوئی کالی مِرچ چھڑک کیجئے اور دن میں تین مرتبہ  (تقریباًدس دس گرام)  خوب اچھی طرح چبا کر کھائیے ،  چبانا دُشوار ہو تو پیس کر بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔    اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ گُردے  (اور پتّے )  کی پتھری نکل جائے گی۔    



Total Pages: 20

Go To