Book Name:Bemar Abid

وَجَلَّ زہر کا اثر زائل  (یعنی ختم) ہو جائے گا۔  

 {۹}  لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 11بار لکھ (یالکھوا)  کر ولادت کے بعد فوراً نہلا کر بچّے کو پہنا دینے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ مُوذی جانوروں اور پیچش کے مَرَض سے حفاظت ہوگی۔    

 {۱۰} اگر راستے میں کتا بھونکنے اورحملہ کرنے لگے تويَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ 3بارپڑھ لیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ کتا چُپ چاپ واپَس چلا جائے گا۔  

جِنّات کے اثرات کے3 روحانی علاج

 {۱۱}  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط 21 بار جو رات سوتے وقت پڑھ لے،  اُس رات وہ ہر قسم کے ناگہانی  (یعنی اچانک ہونے والے) حادِثات،  شریر انسان و جنات کے حملوں اوراچانک موت سے محفوظ رہے۔    اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ

 {۱۲} يَا اللہُ یَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ کا آسیب زدہ بکثرت ورد کرتا رہے،  اِنْ شَآءَاللہ تَعَالٰیآسیب جاتا رہے گا۔  

 {۱۳}  لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 41بار لکھ  (یا لکھوا) کرپلاسٹک کوٹنگ کرکے چمڑے یا ریگزین یا کپڑے میں سی کر بازو میں باندھ لے یا گلے میں پہن لے،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اثرات دُور ہوں گے۔  

 {۱۴} سوتے میں کوئی چیز تنگ کرتی ہو یا۔   ۔   ۔  

          نیند نہ آتی ہو، ڈراؤنے خواب آتے ہوں ،  نیند میں جسم پروزن پڑتا ہویا ایسا محسوس ہوتا ہو جیسے کوئی دبوچ رہا ہے نیز جنّ، جادو وغیرہ بلا وآفت سے حفاظت کیلئے سوتے وقت عُمر بھر روزانہ بلا ناغہ یہ عمل کیجئے: دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیاں پھیلاکر تینوں قُلْ شریف  (یعنی سُوْرَۃُ الْاِخْلَاص،  سُوْرَۃُ الْفَلَق اور سُوْرَۃُ النَّاس)  ایک ایک بار پڑھ کر ان پر دَم کر کے سر،   چہرے ،  سینے اور آگے پیچھے جہاں تک ہاتھ پہنچیں سارے بدن پر پھیریئے ۔    پھر دوبارہ ،  سہ بارہ  (یعنی تیسری بار)  اِسی طرح کیجئے۔    اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اِس کا فائد ہ خود ہی دیکھ لیں گے۔  

جادو کے2 روحانی علاج

 {۱۵} لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 101بار پڑھ کر سِحر زدہ  ( یعنی جس پر جادو کیا گیا ہو اُس)  پر دَم کر دیا جائے یایہی لکھ کر دھو کر پلا دیاجائے تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ سحر (یعنی جادو)  کا اثر ختم ہو جا ئے گا۔  

 {۱۶} مریض کے سر سے لے کر پاؤ ں کے انگوٹھے تک آسمانی رنگ کے گیارہ سوتی دھاگے ناپ لیجئے،  ان گیار ہ دھاگوں کودو مرتبہ تہ کرلیجئے،  اب دھاگے کے سِرے پرایک ڈِھیلی گِرہ لگائیے پھر ایک بار سُوْرَۃُ الْفَلَق پڑھ کر اس گِرہ میں پھونک ماریئے اورفوراً کَس دیجئے، اِسی طریقے پرگیارہ گِرہیں لگانے کے بعددھاگے کودہکتے کوئلوں میں ڈالدیجئے۔     (گیس کے چولہے پر توا وغیرہ رکھ کر اُس پر بھی جلا سکتے ہیں ) اگرجادوہواتوبدبوآئے گی، جب تک بدبوآتی ر ہے روزانہ ایک بار یہ عمل کرتے رہئے،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ جادو کا اثر خَتم ہوجا ئے گا۔    

فالِج ولَقْوہ کے 2 روحانی علاج

 {۱۷}  لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 11بار نئی رِکابی پر لکھ کر پینے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ لَقْوے سے نجات ملے۔  

 {۱۸}  یَا اللہُ 100بار سوتے وقت پڑھنے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شیاطین کی شرارت نیز فالج اور لقوے کی آفت سے حفاظت ہو گی۔  

لقوے کا دیسی علاج: مَغْز ریٹھا حسب ِضرورت  (دیسی دواکی دکان سے)  لے کر کوٹ لیجئے،  اب خالص شہد ڈال کر چنے کے برابر گولیاں بنا لیجئے،  ایک ایک گولی صبح و شامنیم گرم دودھ پتّی چائے کے ساتھ استِعمال کیجئے۔    چند دن یا چند ہفتے یا چند ماہ کے استعمال سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شفا نصیب ہو



Total Pages: 20

Go To