Book Name:Bemar Abid

شخص کو وزن کم کرنے کا ہمدردانہ مشورہ ملنے پر جواب :   میں کھانے پینے میں کافی احتیاط کر رہا ہوں  ( حالانکہ کڑھائی گوشت ہویا فرائی گوشت،  شربت ہو یا ٹھنڈی بوتل، قورمہ ہویا بریانی ،  کباب ہو یاسموسہ جو بھی ان کے سامنے آتا ہے بچ کر نہیں جاتا! )  {۸}  مَرَض کی طرف توجُّہ ہونے کے باوُجُود کہنا: بھلا چنگا ہوں  {۹}  میں بیمار تھوڑی ہوں  {۱۰} گلے شکوے کا انبار لگانے کے بعد کہنا : ’’ میں نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا ‘‘  (یہ گناہ بھرا جھوٹ اُسی صورت ہو گا جبکہ بولتے وقت صبر کی تعریف کی طرف توجُّہ ہو)   {۱۱}  تکلیف کی شدّت کے باوُجُود کہنا : ’’نہیں ! نہیں ! مجھے کوئی تکلیف نہیں ہورہی! ‘‘  {۱۲} مجھے بیماری کا غم نہیں اپنے وقت کے ضائع ہونے کا افسوس ہورہا ہے  {۱۳}  خیراتی شفاخانے میں مفت علاج کروانے کے باوُجُود کہنا: ’’ علاج کے سارے اَخراجات میں نے خود برداشت کئے ہیں کسی نے جھوٹے منہ بھی تعاون کی پیش کش نہیں کی ۔  ‘‘

بیماریوں کے78روحانی علاج

 (بیان کردہ طبّی اور دیسی علاج اپنے طبیب کے مشورے سے کیجئے)

بُخار کے چار رُوحانی  عِلاج

 {۱} بخار والا بکثرتبِسْمِ اللَّهِ الْكَبِيْر پڑھتا رہے ۔     

 {۲}  گرمی کا بخار ہو تويَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ47 بارلکھ  (یا لکھوا) کرپلاسٹک کوٹنگ کرکے چمڑے یا ریگزین یا کپڑے میں سی کر گلے میں ڈال دیجئے اِنْ شَآءَاللہ تَعَالٰیبخار جاتا رہے گا۔    

 {۳} یَاغَفُوْرُکاغذ پر تین بار لکھ ( یا لکھوا) کرپلاسٹک کوٹنگ کرکے چمڑے یا ریگزین یا کپڑے میں سی کرگلے میں ڈال یا بازو پر باندھ دیجئے،   اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّہر قسم کے بخار سے نجات ملے گی۔    

 {۴}  لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 30بار کاغذ پرلکھ کر پانی کی بوتل میں ڈال کر مریض کو دن میں تین بار تھوڑا تھوڑا پانی پلایئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ بخار اتر جائے گا ،  ضرورتاً مزید پانی شامل کرتے رہئے۔    ( مدّت ِ علاج :   تا حصول شفا)

 {۵} ایسے بخار کا روحانی علاج جو دواؤں سے نہ جاتا ہو

عمل کے دَوران مریض سُوتی (یعنی COTTONکے)  کپڑے پہنے رہے  (کے ٹی یا دوسرے مصنوعی دھاگے کے بنے ہوئے کپڑے نہ ہوں)  اب کوئی دُرُست قراٰن پڑھنے والا باوُضُو ہر بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمطکے ساتھ بآوازِبلند 21بار سُوْرَۃُ الْقَدْر اس طرحپڑھے کہ مریض سُنے،  مریض پردم بھی کرے اور پانی کی بوتل پر بھی دَم کرے ۔     مریض وقتاً فوقتاً اس میں سے پانی پیتا رہے۔   یہ عمل تین دن تک مسلسل کیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ بخار چلا جائے گا۔    

 {۶} نیند نہ آنے کے دو روحانی علاج

  جس کو دَرد وغیرہ کے سبب نیند نہ آتی ہو تو اُس کے پاس لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ کثرت سے پڑھنے سے اُس کو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ نیند آجائے گی نیزاللہ ربُّ العِزّت عَزَّ وَجَلَّ کی رَحمت سے مریض جلد صحّت یاب بھی ہو جائے گا۔    ( مریض کو پڑھنے کی آواز نہ جائے اِس کی احتیاط کیجئے)

 {۷} اگر نیند نہ آتی ہو تو لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ 11بار پڑھ کر اپنے اُوپر دم کر دیجئے،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ نیند آ جائے گی۔  

جانوروں کے کاٹنے اور ان سے حفاظت کے 3 روحانی علاج

 {۸} جہاں زہریلے جانور نے کاٹا ہو اُس کے گرد اُنگلی گھماتا ہوا ایک سانس میں سات بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط پڑھ کر دم کرے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ



Total Pages: 20

Go To