Book Name:Islam kay Bunyadi Aqeeday

فرمایااور انہیں اَخلاقِ حسنہ کا بہترین نمونہ بنایا اب رہتی دنیا تک قرآنِ پاک اور آپ کی سنت ہی دین کی بنیاد ہیں ۔

          اسلام ایک فطری اور آفاقی دین ہے اور انسانیت کے لیے کامل ہدایت ہے اس کی تعلیمات اور اَحکام خالق کائنات اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے نازل کردہ ہیں لہٰذا اِنہیں پر عمل پیرا ہوکر دونوں جہان میں کامیابی ممکن ہے ۔ہر ایک کو چاہیے کہ اسلامی تعلیمات سیکھے اور اپنے عقائد،  عبادات ، معاملات اور اخلاقیات وغیرہ میں اگر کچھ کوتاہی پائے تو اسلام کی روشنی میں اس کوتاہی کو دور کرے اور مکمل طور پر اسلامی ضابطۂ حیات کے مطابق زندگی گزارنے میں کوشاں رہے۔

          زیر نظر کتاب      میں اسلامی عقائد کو آسان انداز میں بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور اختصار کے ساتھ ارکانِ اسلام پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ آخری ابواب میں اسلامی احکامات و تعلیمات سے متعلق مختلف سوالات قائم کرکے ان کے عام فہم جوابات دئیے گئے ہیں اور اس ضمن میں جابجا قرآنی آیات اور احادیث نبوی بھی نقل فرمائی ہیں ۔ ہر ایک کے لیے اس کا مطالعہ مفید ہے۔ اس سے قبل یہ کتاب مکتبۃ المدینہ سے انگریزی میں  welcome to islam کے نام سے شائع ہو چکی ہے اور اب اردو میں ، شیخ طریقت  امیراہلسنت،  بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیۃ کی بارگاہِ سے عطا کردہ   ’’  اسلام کے بنیادی عقیدے  ‘‘  کے نام سے شائع کی جارہی ہے۔

     اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ !مجلس  ’’   المدینۃ العلمیۃ  ‘‘  یہ کتاب درج ذیل خصوصیات سے مزین کرکے بہتر انداز میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہے :

٭… ’’  المدینۃ العلمیۃ  ‘‘ کے انداز کے مطابق اس کتاب کو بھی زیور ِتخریج سے آراستہ کرتے ہوئے احادیث و روایات کی مقدور بھر تخریج کا اہتمام کیا گیاہے ۔

٭…جن کتب سے تخریج کی گئی ہے آخر میں ان تمام کی فہرست ’’  مآخذ و مراجع   ‘‘  کے نام سے بنائی گئی ہے اور اس فہرست میں مُصَنِّفین و مُؤ َلفین کے نام مع سنِ وَفات ،  مطابِع اور سن طباعت بھی ذکر کر دئیے گئے ہیں ۔

 ٭…جا بجامشکل الفاظ پر اعراب بھی لگائے گئے ہیں ۔

٭…آیات میں قرآنی رسم الخط ( خط عثمانی)  بر قرار رکھنے کے لیے تمام آیات ایک مخصوص قرانی سافٹ وئیر سے )  Corel Draw کے ذریعے ( پیسٹ کی گئی ہیں ۔

٭…آیاتِ قرانی کا ترجمہ کنز الایمان سے پیش کیاگیا ہے۔

٭…آیات و تراجم کا تقابل  ’’  کنزالایمان  ‘‘   ( مطبو عہ مکتبۃ المدینہ) سے دو مرتبہ کیا گیا ہے۔

٭…علاماتِ ترقیم  (Punctuation Marks) یعنی کاما،  فل اسٹاپ،  کالن،  انورٹڈ کاماز )   (Inverted Commas وغیرہ کا ضرورتاً اہتمام کیا گیا ہے۔

٭…کتاب کو خوبصورت بنانے کے لیے ہیڈنگز (Headings)  ، قرآنی آیات، بعض عبارات،  نمبرنگ اور بارڈروغیرہ کی ترکیب ڈیزائننگ سافٹ وئیر Corel Draw کے ذریعے کی گئی ہے۔

٭…دو مرتبہ پوری کتاب کی پروف ریڈنگ کی گئی ہے ۔

 



Total Pages: 55

Go To