Book Name:Sarkar ka Andaz e Tableegh e Deen

سے کام لے نہ کسی ملامت کرنے والے کی پروا کرے۔

! رحمتِ الٰہی عَزَّ وَجَلَّ سے پُراُمید:ہمیشہاللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رحمت پر نظر رکھنے والا ہواور مایوسی کو قریب بھی نہ پھٹکنے دے ۔

کافر سے دوستی کرنا کیسا ہے؟

عرض: کافِرسے دوستی کرنا کیساہے؟

ارشاد: صحبت کا بڑا اثر ہوتا ہے ،اچھے دوست کی صحبت اچھا اور بُرے دوست کی صحبت برا رنگ لاتی ہے لہٰذا اچھے دوست کا انتخاب کرتے ہوئے بُرے دوست سے دور بھاگنا چاہیے کہ اس کی صحبت دین و ایمان کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے اس لیے حدیثِ پاک میں دوستی کرنے سے پہلے جانچ پڑتال کرنے کا حکم ارشاد فرمایا گیاہے چنانچہ خلق کے رہبر ،شافعِ محشرصَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ بختور ہے: آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے تو تم ميں سے ہر ايک ديکھے کہ وہ کس کو دوست بنا رہا ہے ۔ ([1])

کا فر سے دوستی کرنا سخت حرام اور گناہ ہے چنانچہ میرے آقا اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلِسنّت، مجدِّدِ دین وملّت ،مولانا شاہ امام احمد رضاخان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں:’’ہر کا فر سے دوستی اور ملاپ سخت منع ، حرام اور بَہُت بڑا گناہ

 



[1]…… اَبُو داوٗد ،ج۴،ص۳۴۱ ،حدیث۴۸۳۳



Total Pages: 32

Go To