Book Name:Sarkar ka Andaz e Tableegh e Deen

! علمِ دین:اِسلام کے بارے میں اِس قَدَر علم رکھتاہوکہ دوسروں کو اس کی ترغیب دِلا سکے،اسلام لانے کے فوائد اور اس پر ملنے والی بشارات سے آگاہ کر سکے اور اسلام نہ لانے کے نقصانات اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے قہرو غضب و عذاب سے ڈرا سکے نیز لوگوں کی طرف سے وارِد غیرمتوقَّع سُوالات سے پریشان یا کسی وَسوسے کا شکار نہ ہو ۔

! عملِ صالِح:ارکانِ اسلام کا پابند اورسُنَّتِ رسُولصَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا آئینہ دارہو یعنی باعمل ہوکہ زیورِعلم کے ساتھ عمل کی قوت بھی ہوتو دعوت زیادہ مُؤثِّر و کارآمد ہوتی ہے۔

! اخلاص و رِضائے الٰہی:اسلام کی دعوت دیتے وقت خالص اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رِضا کی نیت ملحوظِ خاطر(پر دِلی توجہ)رہے ،نیکی کی دعوت کے صلے (بدلے) میں کسی دُنیوی مال و جاہ یا نمودونمائش کا طالب نہ ہوبلکہ محض بارگاہ خداوندی سے اَجرو ثواب کا اُمّیدوار ہو اور’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے‘‘کے عالمگیر مَدَنی مقصد کی بجا آوری کے لیے حقیقی جذبے سے سرشار ہو۔

! اللہ عَزَّ وَجَلَّ پر توکل:اپنے کثیرعلم،زورِ بیان اور صلاحیت و قابلیت پرنہیں بلکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ پر توکُّل کرنے والا ہوکہ وُہی ہدایت دینے والاہے ۔

 



Total Pages: 32

Go To