Book Name:Sarkar ka Andaz e Tableegh e Deen

کے ہمراہ 12 دن کے مدنی قافلے کا مسافر بن گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مدنی قافلے کی جہاں دیگر بے شمار برکتیں نصیب ہوئیں وہیں دینِ اسلام کے بہت سارے بنیادی مسائل سیکھنے کا بھی موقع ہاتھ آیا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ تادمِ تحریر دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوں اور سنّتوں بھری زندگی گزار رہا ہوں۔

مُبَلِّغین کے لیے10مدنی پھول

عرض: کُفَّارکواسلام کی طرف راغب کرنے اور انہیں نیکی کی دعوت دینے کے لیے مبلِّغ کا کن صِفات سے مُتَّصِفْ ہونا ضروری ہے اس بارے میں کچھ مدنی پھول ارشاد فرمادیجیے۔

ارشاد: کُفَّارکواسلام کی طرف راغب کرنے اور انہیں مُؤثر طور پرنیکی کی دعوت دینے کےلیے مُبَلِّغین کے 10مدنی پھول ملاحظہ کیجیے :

! اِیمانِ مُحکم و یقینِ کامِل:دینِ اسلام کہ مبلغ جس کی طرف لوگوں کو دعوت دے رہا ہے اُس پرخود اس کا ایمان اتنا پختہ اوریقین ایسا مُحکَم (مضبوط) ہو کہ اس میں ذرّہ برابر بھی شک وشبہ کی گنجائش نہ ہو۔ دنیاکا کوئی مال ودولت، زَیب وزینت،حرص و طمع،جَبْرواِکْرَاہ (زبردستی) راہِ حق سے اسے برگشتہ (دُور)نہ کر سکے۔

 



Total Pages: 32

Go To