Book Name:Rasail e Madani Bahar

تالیف’’ غیبت کی تباہ کاریاں ‘‘کے صفحہ 135پر حدیثِ مبارک نقل فرماتے ہیں ’’خاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃٌ لّلْعٰلمین صلَّی اللّٰہ  تَعَالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے  ارشاد فرمایاکہ بازار میں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کا ذکر کرنے والے کے لیے ہر بال کے بدلے قِیامت میں نور ہوگا۔‘‘(شُعَبُ الْاِیمان ج۱ ص۴۱۲حدیث ۵۶۷ )

مزید  فرماتے ہیں

       یاد رہے! تِلاوتِ قراٰن، حمدو ثنا، مُناجات و دعا، دُرُود و سلام، نعت ، خطبہ، درس، سنّتو ں بھرا بیان وغیرہ سب ’’ذِکرُاللّٰہ‘‘ میں شامل ہیں ۔ اسلامی بھائیوں کو چاہئے کہ رو زانہ کم سے کم12 مِنَٹ بازار میں فیضانِ سنّت کا درس دیں  جتنی دیر تک درس دیں گے اِنْ شَآءَاللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  اُتنی دیر تک کیلئے دیگر فضائل کے علاوہ اسے بازار میں ذِکرُ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کرنے کا ثواب بھی حاصِل ہو گا۔ فیضانِ سنَّت کے درس کی بھی کیا خوب مَدَنی بہاریں ہیں ، کاش! اسلامی بھائی مسجِد ، گھر، بازار، چوک، دکان وغیرہ میں اور اسلامی بہنیں گھر میں روزانہ دو درس دینے یا سننے کا معمول بنا کر خوب خوب ثواب لوٹیں اور ساتھ ہی ساتھ اس دعائے عطّارؔ کے بھی حقدار بن جائیں : یاربِّ محمّد عَزَّوَجَلَّ! جو اسلامی بھائی یا اسلامی بہن روزانہ دو درس دیں یا سنیں ان کو اور مجھے بے حساب بخش اور ہمیں ہمارے مَدَنی آقا صلَّی اللّٰہ  تَعَالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم کے پڑوس میں اکٹّھا رکھ۔ آمین بجاہ النبی الامین

         ہمیں چاہئیے کہ اِس رِسالے کو پڑھنے سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرلیں ، نُور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللّٰہ  تَعَالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم کا فرمانِ عالیشان ہے :    نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہ   یعنی مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔(المعجم الکبیر للطبرانی، الحدیث :  ۵۹۴۲، ج۶، ص۱۸۵)

جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔

        ’’فیضانِ عطار ‘‘ کے نو حُروف کی نسبت سے اس رسالے کو پڑھنے کی 9نیّتیں پیشِ خدمت ہیں :  (۱)ہر بارحَمْد و (۲)صلوٰۃ اور(۳)تعوُّذو (۴)تَسمِیہ سے آغاز کروں گا۔( صفحہ نمبر 5کے اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا)۔ (۵) حتَّی الْوَسْع اِس کا باوُضُو اور (۶)قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا (۷)جہاں جہاں ’’اللّٰہ‘‘کا نام  پاک آئے گا وہاں  عَزَّوَجَلَّ   اور(۸) جہاں جہاں ’’سرکار‘‘کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صَلَّی اللّٰہ  تَعَالٰی علیہ واٰلہٖ وَسَلَّم پڑھوں گا(۹) دوسروں کویہ رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گااورحسب توفیق اس رسالے کو تقسیم بھی کروں گا۔

        دعوتِ اسلامی کی مجلس اَلْمَدِیْنَۃُالْعِلْمِیَّہ فیضانِ سنّت سے دیئے جانے والے چوک درس کی ان مَدَنی بہاروں کی پہلی قسط ’’میں نے ویڈیو سینٹر کیوں بند کیا؟‘‘ کے نام سے پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہی ہے۔

        اللّٰہ تَعَالٰی ہمیں ’’اپنی اورساری دنیاکے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘کے لئے مدنی انعامات پرعمل اورمدنی قافلوں کامسافربنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس اَلْمَدِیْنَۃُالْعِلْمِیَہکودن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطافرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

شعبہ امیرِاہلسنّت  مجلس اَلْمَدِیْنَۃُالْعِلْمِیَہ(دعوتِ اسلامی)

۲۳صَفَرُالْمُظَفَّر۱۴۳۱ ھ، 9فروری 2010 ء

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

دُرُوْدِ پاک کی فضیلت

        شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلالمحمدالیاس عطّارقادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہاپنی مایہ ناز تالیف ’’فیضانِ سنّت‘‘کے باب فیضانِ رمضان، صَفْحَہ845پردُرودِپاک کی فضیلت نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں ۔اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوبصلَّی اللّٰہ  تَعَالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکافرمانِ تَقَرُّبنشان ہے’’بے شک بروزقیامت لوگوں میں سے میرے قریب تروہ ہوگاجومجھ پرسب سے زیادہ درودبھیجے۔‘‘ (ترمذی ج۲، ص ۲۷، رقم الحدیث۴۸۴)

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(1)میں نے ویڈیوسینٹرکیوں بندکیا؟

        لانڈھی(باب المدینہ، کراچی)کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ  ہے :  ہمارے علاقے میں ایک ویڈیو سینٹرکے باہر دعوتِ اسلامی سے وابستہ اسلامی بھائی اصلاحِ اُمت کی کڑھن میں موسمِ گرما کی حدّت (تپش) اور موسمِ سرما کی شدت کی پرواکئے بغیر مستقل مزاجی سے چوک درس دیا کرتے تھے ۔اسلامی بھائی اس ویڈیو سینٹر کے مالک کو بھی درس میں شرکت کی دعوت دیتے رہتے لیکن وہ روزانہ مصروفیت کا کہہ کر معذرت کر لیتے بالآخر ایک دن چوک درس میں شرکت کر ہی لی۔ جب مبلغِ دعوتِ اسلامی نے درس شروع کیا تو خوف خدااور عشق مصطفی سے بھرپور الفاظ تاثیر کا تیر بن کر ان کے دل میں پیوست ہو گئے۔ دل و دماغ پر چھائے غفلت کے پردے ہٹ گئے ۔ان پر چوک درس کی برکت سے فکرِآخرت غالب آگئی۔ جب مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی تو فوراً راضی ہو گئے ، یوں وہ ہفتہ واراجتماع میں شرکت اور دیگر مدنی کاموں میں حصہ لینے لگے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّان میں تبدیلی آنے لگی۔ انھوں نے اپنے تمام سابقہ گناہوں سے توبہ کرلی اور گناہوں میں مبتلا کرنیوالا کاروبار (ویڈیوسینٹر) ختم کر دیاا ور دھاگہ، لیس کاکام شروع کر دیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  یہ سب چوک درس کی برکتیں ہیں کہ گناہوں کے دلدل میں پھنسا ہوا شخص نیکیوں کا شائق بن گیا۔

 



Total Pages: 81

Go To