Book Name:Murday ki Bebasi

سنّت کی بہاریں

           میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہوش میں آئیے! غفلت سے بیدار ہو جائیے! جھٹ پٹ گناہوں سے توبہ کرلیجئے، فرنگی تہذ یب سے پیچھا چھڑائیے، میٹھے میٹھے آقا مکے مدینے والے مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی میٹھی میٹھی سنتیں اپنائیے، اپنی اِصلاح کے ساتھ ساتھ دوسروں کی اِصلاح کابھی ذِہن بنائیے، نیکی کی دعوت کی خاطرمر مٹنے کا جذبہ پیدا کیجئے،جان ومال اور وَقت سب کچھ اِحیائے سنّت کے لئے قربان کرنے کا ذوق بڑھائیے اور نیّت فرما ئیے کہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے۔(اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ)اپنی اِصلاح کی کو شش کیلئے  مَدَنی انعامات پر عمل اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کو شش کیلئے مَدَنی قافِلوں میں سفر کرنا ہے۔  اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مَدَنی ماحول میں بکثرت سنتیں سیکھی اور سکھائی جاتی ہیں ، ہر جمعرات مغرب کی نماز کے بعد آپ کے شہر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں ساری رات گزارنے کی مَدَنی التجا ہے، عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سنتوں کی تربیت کے لیے سفر اور روزانہ’’فکر مدینہ ‘‘کے ذریعے مَدَنی انعامات کا رسالہ پر کرکے اپنے یہاں کے ذمّے دار کو جمع کروانے کا معمول بنالیجئے،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کی برکت سے پابند سنت بننے، گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لیے کڑھنے کا ذہن بنے گا۔

 

 



Total Pages: 28

Go To