Book Name:Murday ki Bebasi

 

ماں باپ میں سے ایک ہی ہو تو ایک دروازہ کھلتا ہے اورجس نے اِس حال میں شام کی کہ ماں باپ کے بارے میں اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی نافرمانی کرتاہے اس کے لئے صبح ہی کو جہنَّم کے دو دروازے کھل جاتے ہیں اور (ماں باپ میں سے ) ایک ہوتو ایک دروازہ کھلتاہے ۔ ایک شخص نے عرض کی: اگرچِہ ماں باپ اُس پر ظلم کریں ۔ فرمایا:’’ اگر چِہ ظلم کریں ، اگرچِہ ظلم کریں ،اگرچِہ ظلم کریں۔‘‘

    (شُعَبُ الْاِیمان  ج۶ ص۶ ۰ ۲ حدیث ۷۹۱۶)

وعدہ خِلافی کا وبال

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگر والدین خلافِ شریعت حکم دیں تو اس بات میں ان کی فرمانبرداری نہ کی جائے ۔ مَثَلاً حرام روزی کما کر لانے یا داڑھی منڈانے کا حکم دیں تو یہ باتیں نہ مانی جائیں ،گناہ کی باتوں میں ماں باپ کی فرمانبرداری کرنے والا گنہگار اور جہنَّم کا حقدار ہوگا۔ جو بات بات پر وعدہ کرلیتے مگربِلاعذرِ شرعی پورا نہیں کرتے اُن کیلئے مقامِ غور ہے۔ چنانچہ مکے مدینے کے سلطان، سرکارِ دوجہان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’ جو کسی مسلمان سے عہد شکنی (یعنی وعدہ خلافی) کرے اُس پر اللہ تَعَالٰی اور فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہے اور اس کا کوئی فرض قبول ہوگا نہ نفل ۔‘‘( بُخاری ج۱ ص۶۱۶حدیث۱۸۷۰)

پیٹ میں سانپ

    سرکارِ مدینۂ منوَّرہ، سردارِ مکۂ مکرَّمہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ حقیقت نشان ہے: معراج کی رات مجھے ایک ایسی قوم کے پاس سیر کرائی گئی کہ اُن کے پیٹ کوٹھریوں کے مثل تھے



Total Pages: 28

Go To