Book Name:Faizan e Farooq e Azam jild 1

کی زیارت کی اس پر میری شفاعت واجب ہوگئی۔ ‘‘  ([1])

سیِّدُنا عبد اللہ بن عمر کی روضۂ رسول پر حاضری:

حضرت سیِّدُنا نافع رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ:   ’’ جلیل القدر صحابیٔ رسول حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی یہ عادت مبارکہ تھی کہ آپ رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے مزار پرانوار پر حاضری دیا کرتے

 

Description: C:Userskfmmr568Desktop4.PNG

اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہ میں   صلاۃ وسلام پیش کرتے ،  سیِّدُنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ وسیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ دونوں   کی بارگاہ میں   بھی سلام پیش کرتے۔ ‘‘  ([2])

سیِّدُنا جابر بن عبد اللہ کی روضۂ رسول پر حاضری:

حضرت سیِّدُنا محمد بن منکدر رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  سے روایت ہے کہ میں   نے جلیل القدر صحابیٔ رسول حضرت سیِّدُنا جابر بن عبد اللہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کو دیکھا کہ آپ رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی قبر انور کے قریب رو رہے ہیں   اور ساتھ ہی عرض کر رہے ہیں  :   ’’ یہی وہ مبارک جگہ ہے جہاں   آنسو بہائے جاتے ہیں   ،  کیونکہ میں   نے رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ



[1]   شعب الایمان  ،  باب فی المناسک ،  فضل الحج والعمرۃ ،  ج۳ ،  ص۴۹۰ ،  حدیث:  ۴۱۵۹۔

[2]   شعب الایمان  ،  باب فی المناسک ،  فضل الحج والعمرۃ ،  ج۳ ،  ص۴۹۰ ،  حدیث:  ۴۱۶۱۔



Total Pages: 349

Go To