Book Name:Beta Hoto Aisa

کو عمدہ لباس عطا ہوگا اس کے فورا بعد ہمارے حضورِ پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو ٭ مسلمانوں کے فوت ہوجانے والےبچّوں کی آپ اور آپ کی بیوی صاحِبہ حضرتِ سارہ عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامعالَم بَرزَخ میں پرورِش کرتے ہیں ۔    (تفسیر نعیمی ج۱ص۶۸۲ مُلَخّصًا)

شیر قدم چاٹنے لگے

        حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامپر دو بھوکے  شیر چھوڑ ے گئے (اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی شان دیکھئے کہ)   وہ بھوکے ہونے کے باوجود آپعَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام کو چاٹنے اورسجدہ کرنے لگے۔    (اَلزُّہْد  لِلامام اَحمد بن حنبل ص۱۱۴)

ریت کی بوریوں سے سرخ گندُم نکلے !     

    حضرت ابراہیمعَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام کوغَلّہ (یعنی اناج)  نہیں  ملا،  آپ عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامسرخ ریت کے پاس سے گزرے توآپ عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامنے اس سے بوریاں بھر لیں جب گھر تشریف لائے تو گھر والوں نے پوچھا یہ کیا ہے ؟   فرمایا: ’’یہ سرخ گندم ہیں ۔  ‘‘ جب انہیں کھولا گیا تو واقِعی سرخ گندُم تھے،  جب یہ گندم بوئے گئے تو ان میں جڑ سے اوپر تک گیہوں  (یعنی کنک ) کی بالیاں لگیں ۔   (مُصَنَّف ابن اَبی شَیْبہ ج۷ص ۲۲۸ )  یہ حضرتِ ابراہیم  عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامکا مُعجِزہ ہے۔ 

ابراھیم عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام سے کئی کاموں کی شروعات ہوئی

     حضرتِ ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام سے کئی کاموں کی شروعات ہوئی ان میں سے 8یہ ہیں :   {۱سب سے پہلے آپعَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام ہی کے بال سفید ہوئے {۲سب سے پہلے آپ عَلَیْہِ السَّلَام  ہی نے  (سفید بالوں ) میں مہندی اورکَتَم  (یعنی نیل کے پتوں )   کا خضاب لگایا  {۳سب سے پہلے آپ عَلَیْہِ السَّلَام  ہی نے سلا ہوا پاجامہ پہنا  {۴سب سے پہلے آپ عَلَیْہِ السَّلَام  نے منبر پر خطبہ پڑھا  {۵سب سے پہلے آپعَلَیْہِ السَّلَام  نے راہِ خدا میں جہاد کیا  {۶سب سے پہلے آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے مہمان نوازی یعنی مہمانی کی رَسم شروع کی  {۷سب سے پہلے آپ عَلَیْہِ السَّلَام ہی  ملاقات کے وقت لوگوں سے گلے ملے  {۸سب سے پہلے آپ عَلَیْہِ السَّلَام ہی نے ثرید تیّار کیا۔    (شوربے میں بھگوئی ہوئی روٹی کوثرید کہتے ہیں)  (مِرقاۃ ج ۸ ص ۲۶۴ ملخّصًا)

ٹافیاں اور کھٹ مٹّھی گولیاں

 



Total Pages: 15

Go To