Book Name:Beta Hoto Aisa

خواب کی بنا پر اپنے بیٹے کی قربانی کے لئے تیّار ہو گئے یہ حق ہے کیوں کہ آپ نبی ہیں اور نبی کا خواب وحی الٰہی ہوتا ہے ۔   ان حضرات کا امتحان تھا،  حضرتِ جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَام جنتی دُنبہ لے آئے اور اللہ تَعَالٰی  کے حکم سے  حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام  نے اپنے پیارے بیٹے کے بجائے اُس جنتی دُنبے کو ذَبح فرما دیا۔  حضرت ابراہیم اور حضرت اسمٰعیل عَلَیْہِمَا السَّلام کی اِس انوکھی قربانی کی یاد تا قیامت قائم رہے گی اور مسلمان ہر سال بقرہ عید میں مخصوص جانوروں کی قربانیاں پیش کرتے رہیں گے۔    ( قربانی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے مکتبۃُ المدینہ کا رسالہ ’’ابلق گھوڑے سوار‘‘ پڑھئے )

اسمٰعیل کے معنٰی

    حضرتِ ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام بَہُت بڑی عمرتک  بے اولاد تھے ،  99 سال کی عمر میں آپ عَلَیْہِمَا السَّلام کو حضرت اسمٰعیل عَلَیْہِ السَّلام عطا کئے گئے۔   ([1]) حضرتِ ابراہیم عَلَيْهِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامبیٹے کی دعائیں مانگ کر کہتے تھے:  ’’ اِسْمَعْ یَا اِیْل ۔  ‘‘ اِسْمع کے معنیٰ ہیں :  ’’  سن ‘‘ اور  ’’ اِیْل ‘‘ عبرانی زبان میں خدا عَزَّ  وَجَلَّ کانام ،  اِس طرح  ’’ اِسْمَعْ یَا اِیْل ‘‘ کے معنیٰ ہوئے :  ’’اے خدا عَزَّ  وَجَلَّ!  میری سن لے۔  ‘‘ جب آپ عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام پیدا ہوئے تو اس دعا کی یاد گار میں آپ کا نام ’’ اسمٰعیل‘‘ رکھا گیا۔   (تفسیر نعیمی ج۱ص۶۸۸ ماخوذاً )

             ’’اَبُو الْاَنبِیا‘‘        کے دس حُرُوف کی نسبت سے حضرتِ ابراھیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے 10 مخصوص فضائل

                                                ٭رسولِ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکے بعد حضرت ابراہیم سب سے افضل ہیں ٭حضرت ِابراہیم عَلَيْهِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامہی اپنے بعد آنے والے سارے انبیائے کرام عَلَیْہمُ السَّلَامکے والِد ہیں ٭ہر آسمانی دین میں آپ ہی کی پیروی اور اِطاعت ہے  ٭ہر دین والے آپ کی تعظیم کرتے ہیں ٭ آپ ہی کی یاد قربانی ہے ٭آپ ہی کی یادگار حج کے اَرکان ہیں ٭آپ ہی کعبہ شریف کی پہلی تعمیر کرنے والے یعنی اسے گھر کی شکل میں بنانے والے ہیں ٭جس پتھر  (مقام ابراہیم)  پر کھڑے ہوکر آپ نے کعبہ شریف بنایاوہاں قیام اور سجدے ہونے لگے ٭قیامت میں سب سے پہلے آپ ہی



[1]   تفسیر قرطبی ج ۵  ص۲۶۵



Total Pages: 15

Go To