Book Name:Beta Hoto Aisa

جواب دیا : ایک کام سے جارہا ہوں ۔   اُس نے پوچھا: کیا آپ  اسمٰعیل کو ذَبح کرنے جارہے ہیں ؟  حضرتِ ابراہیم عَلَيْهِالصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے فرمایا: کیا تم نے کسی باپ کو دیکھا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو ذَبح کرے؟ شیطان بولا: جی ہاں ،  آپ کو دیکھ رہا ہوں کہ آپ اِسی کام کیلئے چلے ہیں !  آپ سمجھتے ہیں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّنے آپ کو اس بات کا حکم دیا ہے۔   حضرتِ ابراہیم عَلَيْهِالصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے ارشاد فرمایا:  اگراللہ عَزَّوَجَلَّنے مجھے اس بات کا حکم دیا ہے تو پھر میں اس کی فرماں برداری کروں گا۔  یہاں سے مایوس ہوکر شیطان حضرتِ ا سمٰعیل عَلَيْهِالصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کی  امّی جان کے پاس آیا اور ان سے پوچھا:  ابراہیم آپ کے بیٹے کولے کرکہاں گئے ہیں ؟  حضرت ہاجرہنے جواب دیا:  وہ اپنے ایک کام سے گئے ہیں ۔   شیطان نے کہا: وہ انہیں ذَبح کرنے کے لئے لے گئے ہیں ۔   حضرتِ ہاجر ہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَانے فرمایا :  کیا تم نے کبھی کسی باپ کو دیکھا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو ذَبح کرے؟ شیطان نے کہا: وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّنے انہیں اِس بات کا حکم دیا ہے۔  یہ سن کر حضرت ہاجرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَانے ارشاد فرمایا:  ’’اگر ایسا ہے تو اُنہوں نےاللہ عَزَّ وَجَلَّکی اطاعت  (یعنی فرماں برداری)  کرکے بہت اچّھا کیا ۔  ‘‘ اس کے بعد شیطان حضرتِاسمٰعیل عَلَيْهِالصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے پاس آیا اور انہیں بھی اِسی طرح سے بہکانے کی کوشِش کی لیکن اُنہوں نے بھی یہی جواب دیا کہ اگر میرے ابو جان اللہ عَزَّ وَجَلَّکے حکم پر مجھے ذَبح کرنے لے جارہے ہیں توبَہُت اچّھا کررہے ہیں ۔   (مُستَدرَک ج۳ص۴۲۶ رقم۴۰۹۴مُلَخَّصاً)

شیطان کو کنکریاں مارِیں

     جب شیطان باپ بیٹے کو بہکانے میں ناکام ہوا اور  ’’جمرے‘‘ کے پاس آیاتوحضرت ابراہیم عَلَيْهِالصَّلٰوۃُ وَالسَّلام  نے اُسے  ’’سات کنکریاں ‘‘ ماریں ، کنکریاں مارنے پر شیطان آپ کے راستے سے ہٹ گیا۔  یہاں سے ناکام ہو کر شیطان  ’’دوسرے جمرے ‘‘ پر گیا ،  



Total Pages: 15

Go To