Book Name:Beta Hoto Aisa

بڑی آنت میں سوجن،  بواسیرکی شدّت ،  دل کی دھڑکن میں اضافہ اور بے قاعدگی،  ہائی بلڈپریشر ،  دل کی جلن ،  معدے کا اَلسر،  نیند کے انداز اور اوقات کی تبدیلیاں  (یعنی کبھی نیند زیادہ آنا،  تو کبھی کم ،  بے وقت نیند آنا، سونے کے اوقات میں نیند نہ آنا،  معمولی سے شور پر آنکھ کھل جانا وغیرہ ۔  )  پورے یا آدھے سر میں درد،  گھبراہٹ ،  مایوسی  (ڈپریشن۔   Disappointment)  جگر  (Liver)  اور گردے کی بیماریاں وغیرہ۔   چاکلیٹ کے علاوہ ،  کولا ڈرنکس ،  چائے ،  کافی ،  کوکو اور درد دُور کرنے والی گولیوں میں بھی کیفین پائی جاتی ہے ۔   (طب کی کتاب، ’’قاتل غذائیں ‘‘ سے ماخوذ)

تو پھرمَدَنی مُنّوں کو کیا کھلائیں ؟    

        صحت کے لئے خطرہ بننے والی کھٹ مٹھی گولیوں اور ٹافیوں وغیرہ کی جگہ مدنی منوں اورمدنی منیوں کو ان کی عمر وغیرہ کے لحاظ سے مناسب مقدار میں یا طبیب کے مشورے کے مطابق پھل اور خشک میوے  (ڈرائی فروٹ)  کھلائیے اور آپ خود بھی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی دی ہوئی ان نعمتوں سے فائدہ اٹھا یئے۔   چند خشک میووں کے فوائد پیش خدمت ہیں :

بادام  (Almond )

 {1}تمام بادام کولیسٹرول سے پاک ہوتے ہیں  {2کڑوے بادام یا ایرانی بادام’’ کینسر ‘‘کی روک تھام کی خصوصیت رکھتے ہیں  {3خشک خوبانی کے بادام  کھانے سے زخم بھرجاتے ہیں  {4}  بادام  میں  ’’کیلشیم ‘‘ ہوتا ہے جو کہ ہڈیوں کے لئے ضروری ہے  {5}بادام  کھانے سے تیزابیت دور ہوتی اور امراضِ قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے {6}بادام  کینسر اور موتیا بند کے خطرے میں کمی کرتا ہے  {7}بادام  LDL کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے  {8}بادام اِجابت صاف لاتا اورقبض دور کرتا ہے {9}  بادام  کھانے سے موٹاپے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے  {10}  بادام  بالوں اور جلد  (Skin)  کے لئے مفید ہے اور رنگت بھی نکھارتا ہے  {11}بادام  کے تیل کی پابندی سے مالش جلد کی خشکی، کیلوں ،  جھریوں اورمسوں کی روک تھام کرتی ہے {12}  بادام بال جھڑنے کے



Total Pages: 15

Go To