Book Name:Beta Hoto Aisa

class / Substandard)  اشیاء استعمال کی جاتی ہیں ۔  تیار گولیوں ٹافیوں کو دِیہاتوں میں  ( بھی)  سپلائی کیا جاتا ہے،  یہی وجہ ہے کہ گاؤ ں گوٹھوں کے بچوں میں دانتوں کی بیماریاں تشویشناک حد تک بڑھتی جا رہی ہیں ۔ (روزنامہ دنیاسے ماخوذ)

 کیک،    بسکٹ،   آئس کریم وغیرہ سے پیشاب میں شکرآنے کا مرض۔  ۔  ۔   

     بسکٹ،  آئس کریم اور انرجی ڈرنکس میں مٹھاس کے لیے استعمال ہونے والے کیمیکل دنیا بھر میں ذِیابیطس  (Diabetes)  کا باعث بن رہے ہیں ۔  آکسفورڈ یونیورسٹی  (برطانیہ)   میں کی گئی تحقیق کے مطابق غذائی مصنوعات  (Food Products)  بنانے والی کمپنیاں اپنی مَصنوعات  (Products)   کو میٹھا بنانے کے لیے ایسا کیمیکل استعمال کرتی ہیں جو ذِیابیطس (یعنی پیشاب میں  شکر آنے کی بیماری)  کا باعث بنتا ہے۔   تحقیق میں 42ممالک میں بنائے جانے والے  بسکٹ،  کیک اور جوس کا کیمیائی تجزیہ کیا گیا،  کیمیائی مادّے ’’ہائی فرکٹوز سیرپ ‘‘ ( یعنی شکر کی ایک قسم)  سے ذِیابیطس (یعنی میٹھی پیشاب)  کا مرض لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔   تحقیق کے مطابق جن ممالک میں بیکری کی چیزیں زیادہ استعمال کی جاتی ہیں وہاں لوگوں میں مرض کی شرح آٹھ فیصد زیادہ تھی!  بیکری کی مصنوعات استعمال کرنے والے ممالک میں امریکا سرِفہرست ہے جہاں ہر شخص سالانہ اَوسطاً Average)  55 (پاؤنڈ میٹھی چیزیں استِعمال کرتا ہے جبکہ برطانیہ میں اس کا استعمال سب سے کم ہے جہاں ایک شخص اَوسطاً ایک پاؤنڈ بیکری کی اشیا ء سالانہ استعمال کرتا ہے۔    (دنیا نیوزآن لائن)

17 قسم کی بیماریوں کا خطرہ

    چاکلیٹ میں دیگر اجزا کے علاوہ کیفین  (Caffeine)  پائی جاتی ہے،  ملک چاکلیٹ کے مقابلے میں کالے چاکلیٹ میں چار گنا زیادہ کیفین ہوتی ہے!  کیفین وقتی طور پر درد اورتھکن وغیرہ ضرور دُور کرتی ہے مگر اس کا زیادہ استعمال نقصان دِہ ہوتا ہے ۔   کیفین کے عادی افراد میں یہ اَمراض پیدا ہو سکتے ہیں :  تھکن ،  چڑچڑاپن، باربار پیشاب آنا،  پیشاب اور فضلے کے ذریعے کیلشیم زیادہ نکل جانا ،  ہاضمے کی خرابیاں ،  



Total Pages: 15

Go To