We have moved all non-book items like Speeches, Madani Pearls, Pamphlets, Catalogs etc. in "Pamphlet Library"

Book Name:Sirat ul Jinan jild 4

لے کر واپس لوٹ گئے۔ (1)

وَلَایَحْسَبَنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا سَبَقُوۡا ؕ اِنَّہُمْ لَا یُعْجِزُوۡنَ ﴿۵۹

ترجمۂکنزالایمان: اور ہرگز کا فر اس گھمنڈ میں نہ رہیں کہ وہ ہاتھ سے نکل گئے بیشک وہ عاجز نہیں کرتے۔

 

 

ترجمۂکنزُالعِرفان: اور ہرگز کا فر یہ خیال نہ کریں کہ وہ ہاتھ سے نکل گئے ہیں ، بیشک وہ (اللہ کو) عاجز نہیں کرسکتے۔

 { وَلَایَحْسَبَنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا:اور ہرگز کافر یہ خیال نہ کریں۔} یعنی جو کفار جنگِ بدر سے بھاگ کر قتل ا ور قید سے بچ گئے اور مسلمانوں کے  ہاتھ سے نکل گئے وہ اپنے آپ کو ہماری قدرت اور پکڑ سے باہر نہ سمجھیں ہم ہر طرح پکڑنے پر قادر ہیں۔(2)

کوئی خود کو اللہ تعالیٰ کی پکڑ سے باہر نہ جانے:

        اس آیت میں ان لوگوں کے لئے بڑی عبرت ہے جو بیماری، مصیبت اور کوئی آفت آنے کی صورت میں تو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں بڑی توبہ کرتے اور ساری زندگی گناہوں سے دور رہنے اور اطاعت و فرمانبرداری میں مصروف رہنے کا عہد کرتے ہیں لیکن جب تندرست ہو جاتے اور مصیبت و آفت سے باہر نکل آتے ہیں تو ان کے دوبارہ وہی پرانے لچھن شروع ہوجاتے ہیں۔ انہیں یہ بات اچھی طرح یاد رکھ لینی چاہئے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی قدرت اور پکڑ سے کسی صورت باہر نہیں نکل سکتے کیونکہ اللہ تعالیٰ انہیں ہر حال میں اور ہر طرح سے پکڑنے پر قادر ہے۔ مسلمان ایسا اعتقاد تو یقینا نہیں رکھتا لیکن عمل کے معاملے میں بہرحال حالت بہتر نہیں۔

وَ اَعِدُّوۡا لَہُمۡ مَّا اسْتَطَعْتُمۡ مِّنۡ قُوَّۃٍ وَّمِنۡ رِّبَاطِ الْخَیۡلِ تُرْہِبُوۡنَ بِہٖ عَدُوَّ اللہِ وَعَدُوَّکُمْ وَ اٰخَرِیۡنَ مِنۡ دُوۡنِہِمْ ۚ لَاتَعْلَمُوۡنَہُمۡ ۚ اَللہُ یَعْلَمُہُمْ ؕ وَمَا تُنۡفِقُوۡا مِنۡ شَیۡءٍ فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ یُوَفَّ اِلَیۡکُمْ وَ اَنۡتُمْ لَاتُظْلَمُوۡنَ ﴿۶۰

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1ترمذی، کتاب السیر، باب ما جاء فی الغدر، ۳/۲۱۲، الحدیث: ۱۵۸۶۔

2خازن، الانفال، تحت الآیۃ: ۵۹، ۲/۲۰۵۔