We have moved all non-book items like Speeches, Madani Pearls, Pamphlets, Catalogs etc. in "Pamphlet Library"

Book Name:Sirat ul Jinan jild 4

گمراہ بلکہ تمام مخلوق سے بدتر فرمایا گیا، چنانچہ

         ایک مقام پر ارشاد ہوا:

’’ اُولٰٓئِکَ کَالۡاَنْعٰمِ بَلْ ہُمْ اَضَلُّ‘‘ (1)

ترجمۂکنزُالعِرفان: یہ لوگ جانوروں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ بھٹکے ہوئے۔

        ایک جگہ ارشاد فرمایا:

’’ اِنْ ہُمْ اِلَّا کَالْاَنْعٰمِ بَلْ ہُمْ اَضَلُّ سَبِیۡلًا‘‘ (2)

ترجمۂکنزُالعِرفان:یہ تو صرف جانوروں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی بدتر گمراہ ہیں۔

        اور ارشاد فرمایا

’’ اُولٰٓئِکَ ہُمْ شَرُّ الْبَرِیَّۃِ‘‘ (3)

ترجمۂکنزُالعِرفان:وہی تمام مخلوق میں سب سے بدتر ہیں۔

کافروں کے جانوروں سے بد تر ہونے کی وجوہات:

        کفار کو جانوروں سے بھی بدتر فرمائے جانے کی مفسرین نے کئی وجوہات بیان فرمائی ہیں ، ان کا خلاصۂ کلام یہ ہے کہ جانور اللہتعالیٰ کی آیات سننے، سمجھنے اور دیکھنے کی قوت سے خالی ہیں ، اپنا نفع و نقصان پہچانتے ہیں اور اپنے مالک کی اطاعت کرتے ہیں جبکہ کفار اپنے اعضاء میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی آیات سننے، سمجھنے اور دیکھنے کی قوت رکھنے کے باوجود ان سے کام نہیں لیتے، کفر اختیار کر کے خود اپنا نقصان کرتے ہیں اور اپنے مالک و مولیٰ عَزَّوَجَلَّ کے نافرمان ہیں اس لئے سب جانوروں سے بدتر ہیں۔

        نوٹ:اس سے متعلق مزید تفصیل کے لئے سورۂ اعراف آیت179کے تحت تفسیر ملاحظہ فرمائیے۔

اَلَّذِیۡنَ عٰہَدۡتَّ مِنْہُمْ ثُمَّ یَنۡقُضُوۡنَ عَہۡدَہُمْ فِیۡ کُلِّ مَرَّۃٍ وَّہُمْ لَایَتَّقُوۡنَ ﴿۵۶

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1اعراف: ۱۷۹۔

2الفرقان:۴۴۔

3البینہ:۶۔