We have moved all non-book items like Speeches, Madani Pearls, Pamphlets, Catalogs etc. in "Pamphlet Library"

Book Name:Sirat ul Jinan jild 4

ترجمۂکنزُالعِرفان: جیسا فرعونیوں اور ان سے پہلوں کا طریقہ ،انہوں نے اپنے رب کی آیتوں کو جھٹلایا تو ہم نے انہیں ان کے گناہوں کے سبب ہلاک کردیا اور ہم نے فرعونیوں کو غرق کر دیااور وہ سب ظالم تھے۔

{ وَالَّذِیۡنَ مِنۡ قَبْلِہِمْ:اور ان سے پہلوں کا طریقہ۔} یعنی جو کفار ِمکہ بدر میں قتل ہوئے ان کا اپنے اوپر اللہ تعالیٰ کی طرف سے کی گئی نعمت کوبدلنا ویسا ہی ہے جیسا فرعونیوں اور ان سے پہلوں کا طریقہ تھا، انہوں نے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی آیتوں کو جھٹلایا تو ہم نے ان کے گناہوں کے سبب بعض کو زلزلے سے ہلاک کر دیا، بعض کو زمین میں دھنسا دیا، بعض پر پتھروں کی بارش برسائی،بعض کو تیز آندھی سے اور بعض کی شکلیں بگاڑ کر ہلاک کر دیا جبکہ فرعونیوں کو غرق کر دیا اسی طرح ہم نے کفارِ قریش کو تلوار سے ہلاک کردیا۔ (1)

مردودوں اور مقبولوں کے واقعات پڑھنے کی ترغیب:

        اس آیت سے معلوم ہوا کہ عبرت کیلئے مردودوں کے تاریخی حالات پڑھنا ضروری ہے اسی طرح عبادت کا شوق پیدا کرنے کے لئے اولیاءِ کرام اور صالحین و مُتَّقِین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ کے واقعات کا مطالعہ کرنا بہت اچھا ہے۔

اِنَّ شَرَّ الدَّوَآبِّ عِنۡدَ اللہِ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا فَہُمْ لَا یُؤْمِنُوۡنَ ﴿ۖۚ۵۵

ترجمۂکنزالایمان: بیشک سب جانوروں میں بدتر اللہ کے نزدیک وہ ہیں جنہوں نے کفر کیا اور ایمان نہیں لاتے۔

ترجمۂکنزُالعِرفان: بیشک جانوروں میں سب سے بدتر، اللہ کے نزدیک وہ ہیں جنہوں نے کفر کیا تو وہ ایمان نہیں لاتے۔

{ اِنَّ شَرَّ الدَّوَآبِّ:بیشک جانوروں میں سب سے بدتر۔} یعنی اللہ تعالیٰ کے علم اور اس کے فیصلے میں جانوروں سے بھی بد تر وہ لوگ ہیں کہ جو اپنے کفر پر سختی سے قائم ہیں ،کسی صورت کفر چھوڑنے پر تیار نہیں اور جب بھی ان سے عہد کیا جائے تو وہ عہد توڑ دیتے ہیں۔ (2)

کافر جانوروں سے بھی بد تر ہیں :

        قرآنِ پاک میں اس کے علاوہ اور مقامات پر بھی کفار کو جانوروں سے زیادہ بھٹکے ہوئے، جانوروں سے بدتر

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1خازن، الانفال، تحت الآیۃ: ۵۴، ۲/۲۰۳۔

2تفسیر کبیر، الانفال، تحت الآیۃ: ۵۵، ۵/۴۹۷۔