Book Name:Islam Ki Bunyadi Batain Part 03

صدر الافاضل حضرتِ علامہ مولانا سید محمد نعیم الدین مراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْہَادِی خزائن العرفان میں سورۂ بقرہ کے تحت حاشیہ نمبر 1میں فرماتے ہیں:  اس سورت میں 286 آیتیں، 40 رکوع، 6121 کلمے، پچیس ہزار پانچ سو حرف ہیں ۔ (خازن) پہلے قرآنِ پاک میں سورتوں کے نام نہ لکھے جاتے تھے، یہ طریقہ حجّاج نے نکالا ۔ ابنِ عربی کا قول ہے کہ سورۂ بقرہ میں ہزار امر، ہزار نہی، ہزار حکم، ہزار خبریں ہیں۔ اس کے اخذ میں برکت ، ترک میں حسرت ہے، اہلِ باطل جادو گر اس کی استطاعت نہیں رکھتے، جس گھر میں یہ سورت پڑھی جائے تین دن تک سرکش شیطان اس میں داخل نہیں ہوتا۔ مسلم شریف کی حدیث میں ہے کہ شیطان اس گھر سے بھاگتا ہے جس میں یہ سورت پڑھی جائے۔ (جمل) بیہقی و سعید بن منصور نے حضرت مغیرہ سے روایت کی کہ جو شخص سوتے وقت سورۂ بقرہ کی دس آیتیں پڑھے گا قرآن شریف کو نہ بھولے گا، وہ آیتیں یہ ہیں چار آیتیں اوّل کی اور آیت الکرسی اور دو اس کے بعد کی اور تین آخر سورت کی۔ مسئلہ:  طبرانی وبیہقی نے حضرت ابنِ عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت کی کہ حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے فرمایا:  میت کو دفن کر کے قبر کے سرہانے سورۂ بقرہ کے اول کی (پانچ) آیتیں اور پاؤں کی طرف آخر کی (دو) آیتیں پڑھو۔(خزائن العرفان، پ۱، البقرۃ)

پہلا باب ایک نظر میں

کیا آپ نے رجب المرجب کی 27ویں رات یعنی معراج شریف کی نسبت سے باب اول میں بیان کردہ درج ذیل 27 باتیں جان لی ہیں ؟

1      کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس کتاب کی ابتدا میں جو حمد شریف ہے وہ کس نے لکھی ہے؟

2      کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس کتاب کی ابتدا میں جو نعت شریف ہے وہ کس نے لکھی ہے؟

3      اسمائے حسنی سے کیا مراد ہے؟

4      اسمائے حسنی کتنے ہیں ؟

5      اسمائے حسنی کی کوئی فضیلت بتائیے؟

6      کیا یہ اسمائے حسنیٰ قرآنِ مجید میں بھی ہیں ؟

7      اسمائے حسنیٰ کون سے ہیں ؟

8      کیا اسمائے حسنیٰ یاد کرنے کا کوئی آسان طریقہ بھی ہے؟

9      وہ کونسا درود شریف ہے جس کے پڑھنے سے موت اور قبر میں داخل ہوتے سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   کی زیارت نصیب ہو گی۔

10    وہ کونسا درود شریف ہے جس کے پڑھنے سے کھڑا تھا تو بیٹھنے سے پہلے اور بیٹھا تھا تو کھڑے ہونے سے پہلے گناہ       معاف ہو جاتے ہیں ؟

11    وہ کونسا درود شریف ہے جس کے پڑھنے سے رحمت کے 70 دروازے کھول دئیے جاتے ہیں ؟

12    وہ کونسا درود شریف ہے جس کے ایک بارپڑھنے سے چھ لاکھ دُرُودشریف پڑھنے کاثواب حاصل ہوتا ہے؟

13    وہ کونسا درود شریف ہے جس کے پڑھنے سے سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا قرب نصیب ہوتا ہے۔

14    حافظہ مضبوط کرنے کی دعا اور اس کی فضیلت بھی بتائیے۔

15    زبان کی لکنت دور کرنے کی دُعا کیا ہے؟

16    شعارِ کفار کودیکھ کر یا آواز سن کرکونسی دُعا پڑھی جاتی ہے؟

17    غصہ آنے، کتے کے بھونکنے اور گدھے کے رینگنے پر پڑھی جانے والی دُعاسنائیے۔

18    بارش کے وقت کی دعا سنائیے؟

19    آبِ زم زم پیتے وقت کیا دُعا کرنا چاہئے؟ نیز کیا آپ اس دعا کی کوئی فضیلت بتا سکتے ہیں ؟

20    بازار میں داخل ہوتے وقت کونسی دعا پڑھی جاتی ہے؟کیا اس کی کوئی فضیلت بھی مروی ہے؟

21    ادائے قرض کی دعااور اس کی فضیلت بتائیے۔

22    کسی مصیبت زدہ کو دیکھ کر کونسی دعاپڑھی جاتی ہے؟

23    ستاروں کو دیکھ کر کونسی دعاپڑھی جاتی ہے؟

24    کسی کو بدہضمی ہو جائے تو اسے کونسی دعا پڑھنی چاہئے؟

25    اگر کسی کو بخار ہو جائے تو اسے شفا کے حصول کے لیے کونسی دعا کرنی چاہئے؟

26    موذی امراض سے پناہ کی دعاسنائیے۔

 



Total Pages: 146

Go To