Book Name:Islam Ki Bunyadi Batain Part 03

صدر الافاضل حضرتِ علامہ مولانا سید محمد نعیم الدین مراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْہَادِی  خزائن العرفان میں سورۂ اخلاص کے متعلق فرماتے ہیں:  سورۂ اخلاص مکّیہ و بقولے مدنیّہ ہے، اس میں ایک رکوع ، 4 یا 5 آیتیں، 15 کلمے ، 47 حرف ہیں۔ احادیث میں اس سورت کی بہت فضیلتیں وارد ہوئی ہیں اس کو تہائی قرآن کے برابر فرمایا گیا ہے یعنی تین مرتبہ  اس کو پڑھا جائے تو پورے قرآن کی تلاوت کا ثواب ملے۔ ایک شخص نے سیّدِ عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے عرض کیا کہ مجھے اس سورت سے بہت محبّت ہے فرمایا اس کی محبّت تجھے جنّت میں داخل کرے گی۔ (ترمذی) شانِ نزول:  کفّارِ عرب نے سیّدِ عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے اللہ ربُّ العزّت وعزّ وعلا تبارک وتَعَالٰی کے متعلق طرح طرح کے سوال کئے کوئی کہتا تھا کہ اللہ کا نسب کیا ہے ، کوئی کہتا تھا کہ وہ سونے کا ہے یا چاندی کا ہے یا لوہے کا ہے یا لکڑی کا ہے، کس چیز کا ہے ؟ کسی نے کہا وہ کیا کھاتا ہے ، کیا پیتا ہے ، ربوبیّت اس نے کس سے ورثہ میں پائی اور اس کا کون وارث ہوگا ؟ ان کے جواب میں اللہ تعالٰی نے یہ سورت نازل فرمائی اور اپنے ذات و صفات کا بیان فرما کر معرفت کی راہ واضح کی اور جاہلانہ خیالات و اوہام کی تاریکیوں کو جن میں وہ لوگ گرفتار تھے اپنی ذات و صفات کے انوار کے بیان سے مضمحل کردیا۔

14آیاتِ سجدہ

سوال   :                                               آیاتِ سجدہ قرآنِ پاک کے کس پارے و سورت میں ہیں اور کونسی ہیں تفصیل بتائیے؟

جواب  …:                   آیاتِ سجدہ کل 14ہیں جن کی تفصیل یہ ہے:  

(1) … پارہ 9، سورۂ اعراف کی آیت نمبر 206 :  ( اِنَّ الَّذِیۡنَ عِنۡدَ رَبِّکَ لَا یَسْتَکْبِرُوۡنَ عَنْ عِبَادَتِہٖ وَ یُسَبِّحُوۡنَہٗ وَلَہٗ یَسْجُدُوۡنَ )۲۰۶()

(2)… پارہ13، سورۂ رعد کی آیت نمبر 15 (وَ لِلّٰهِ یَسْجُدُ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ طَوْعًا وَّ كَرْهًا وَّ ظِلٰلُهُمْ بِالْغُدُوِّ وَ الْاٰصَالِ۩(۱۵))

(3) … پارہ14، سورۂ نحل کی آیت نمبر 49:  (وَ لِلّٰهِ یَسْجُدُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ مِنْ دَآبَّةٍ وَّ الْمَلٰٓىٕكَةُ وَ هُمْ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ(۴۹))

(4) … پارہ15، سورۂ بنی اسرآ ئیل کی آیات نمبر 107تا 109:  

 (اِنَّ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ مِنْ قَبْلِهٖۤ اِذَا یُتْلٰى عَلَیْهِمْ یَخِرُّوْنَ لِلْاَذْقَانِ سُجَّدًاۙ(۱۰۷) وَّ یَقُوْلُوْنَ سُبْحٰنَ رَبِّنَاۤ اِنْ كَانَ وَعْدُ رَبِّنَا لَمَفْعُوْلًا(۱۰۸)وَ یَخِرُّوْنَ لِلْاَذْقَانِ یَبْكُوْنَ وَ یَزِیْدُهُمْ خُشُوْعًا۩(۱۰۹))

(5) … پارہ16، سورۂ مریم کی آیت نمبر 58:  

(اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُ الرَّحْمٰنِ خَرُّوْا سُجَّدًا وَّ بُكِیًّا۩(۵۸))

(6) … پارہ17، سورۂ حج میں پہلی جگہ جہاں سجدہ کا ذکر ہے یعنی سورۂ حج کی آیت نمبر 18:  

 (اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ یَسْجُدُ لَهٗ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَنْ فِی الْاَرْضِ وَ الشَّمْسُ وَ الْقَمَرُ وَ النُّجُوْمُ وَ الْجِبَالُ وَ الشَّجَرُ وَ الدَّوَآبُّ وَ كَثِیْرٌ مِّنَ النَّاسِؕ-وَ كَثِیْرٌ حَقَّ عَلَیْهِ الْعَذَابُؕ-وَ مَنْ

یُّهِنِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ مُّكْرِمٍؕ-اِنَّ اللّٰهَ یَفْعَلُ مَا یَشَآءُؕ۩(۱۸))

(7) … پارہ19، سورۂ فرقان کی آیت نمبر 60:  (وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اسْجُدُوْا لِلرَّحْمٰنِ قَالُوْا وَ مَا الرَّحْمٰنُۗ-اَنَسْجُدُ لِمَا تَاْمُرُنَا وَ زَادَهُمْ نُفُوْرًا۠۩(۶۰)   )

(8) … پارہ19، سورۂ نمل کی آیت نمبر 25، 26:  (اَلَّا یَسْجُدُوْا لِلّٰهِ الَّذِیْ یُخْرِ جُ الْخَبْءَ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ یَعْلَمُ مَا تُخْفُوْنَ وَ مَا تُعْلِنُوْنَ(۲۵)اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۩(۲۶))

(9) … پارہ21، سورۂ سجدہ کی آیت نمبر 15:  (اِنَّمَا یُؤْمِنُ بِاٰیٰتِنَا الَّذِیْنَ اِذَا ذُكِّرُوْا بِهَا خَرُّوْا سُجَّدًا وَّ سَبَّحُوْا بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَ هُمْ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ۩(۱۵)  )

(10) … پارہ23، سورۂ ص کی آیت نمبر 24، 25:  (فَاسْتَغْفَرَ رَبَّهٗ وَ خَرَّ رَاكِعًا وَّ اَنَابَ۩(۲۴) فَغَفَرْنَا لَهٗ ذٰلِكَؕ-وَ اِنَّ لَهٗ عِنْدَنَا لَزُلْفٰى وَ حُسْنَ مَاٰبٍ(۲۵)  )

(11) … پارہ24، سورۂ حم السجدۃ کی آیت نمبر ،37، 38:  (وَ مِنْ اٰیٰتِهِ الَّیْلُ وَ النَّهَارُ وَ الشَّمْسُ وَ الْقَمَرُؕ-لَا تَسْجُدُوْا لِلشَّمْسِ وَ لَا لِلْقَمَرِ وَ اسْجُدُوْا لِلّٰهِ الَّذِیْ خَلَقَهُنَّ اِنْ كُنْتُمْ اِیَّاهُ تَعْبُدُوْنَ(۳۷)فَاِنِ اسْتَكْبَرُوْا فَالَّذِیْنَ عِنْدَ رَبِّكَ یُسَبِّحُوْنَ لَهٗ بِالَّیْلِ وَ النَّهَارِ وَ هُمْ لَا یَسْــٴَـمُوْنَ۩(۳۸) )

(12) … پارہ27، سورۂ نجم کی آیت نمبر 62:  (فَاسْجُدُوْا لِلّٰهِ وَ اعْبُدُوْا۠۩(۶۲))

(13) … پارہ30، سورۂ انشقاق کی آیت نمبر 20، 21:  (فَمَا لَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَۙ(۲۰) وَ اِذَا قُرِئَ عَلَیْهِمُ الْقُرْاٰنُ لَا یَسْجُدُوْنَؕ۩(۲۱) )

(14) …پارہ30، سورۂ اقراء (یعنی سورہ عَلَق) کی آیت نمبر 19:  (كَلَّاؕ-لَا تُطِعْهُ وَ اسْجُدْ وَ اقْتَرِبْ۠۩(۱۹))

٭…٭…٭

نمازِ جُمُعَہ

ہم کتنے خوش نصیب ہیں کہ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  نے اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے صدَقے ہمیں جُمُعۃُ المبارَک کی نعمت سے سرفراز فرمایا۔ افسوس!  ہم ناقَدرے



Total Pages: 146

Go To