Book Name:Islam Ki Bunyadi Batain Part 03

استاد صاحب بلکہ کسی کے بھی پیچھے سے نقلیں نہ اتاریں )

مدرسہ و اساتذہ سے متعلق مدنی انعامات

٭…  استادو منتظمین کی کوئی بات اگر ناگوار گزرے تو صبر کرتے ہیں یا مَعَاذَ اللہ دوسروں پر اس کا اظہار کرنے کی نادانی کر بیٹھتے ہیں ؟ مدرسہ کے انتظامات کی کمزوریوں کا بیان انتظامیہ کے علاوہ کسی اور کے آگے کرنا بہت بری بات ہے۔ نیز اگر کسی اسلامی بھائی کی کوئی بات ناگوار خاطر ہو یا و ہ خطا کر بیٹھے تو اس کادوسروں پر اظہار کرنے کے بجائے احسن طریقہ پر خو دہی اس کی اصلاح فرما دیں ۔

٭…  مدرسے کے نظامُ الاوقات کی پابندی فرماتے ہیں یا نہیں ؟ وقت پر پہنچ کر آخری پیریڈ تک پڑھائی کرتے اور اسباق یاد کرتے ہیں یا ادھر اُدھر کی باتوں میں وقت ضائع کر دیتے ہیں ؟کسی پیریڈ میں استاد صاحب یا منتظمین کی اجازت لئے بغیرچپکے سے گھر وغیرہ تو نہیں چلے جاتے؟ (مقیم طلباء کیلئے دن ہو یا رات باہر جانے کیلئے ہر وقت اجازت لینا لازمی ہے)

٭…  آپ نے اس ماہ ( مدرَسے کی طرف سے مقرّر کردہ چُھٹیّوں کے علاوہ)  بلاضَرورت وبغیر مجبوری کے چھٹی تو نہیں کی؟

٭…  کیا آپ اپنے استاد محترم سے (مَعَاذَ اللہ) امتحاناً بھی سوالات کرتے ہیں ؟ نیز آپ کی مَعَاذَ اللہ سنی علماء پر تنقید کی عادت تو نہیں ؟ (امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  فرماتے ہیں ـــجو سنی عالم کی تجہیل کرے یا اس پر نکتہ چینی کرے اس سے میں بیزار ہوں ۔ پھر تنقید کرنے والا خواہ استاد ہو یا شاگرد )

دعوتِ اسلامی سے متعلق مدنی انعامات

٭…  آپ باعمل حافظِ قرآن یا عالم با عمل بننے کیلئے دعوتِ اسلامی کے ماحول سے وابستہ ہیں ۔ لہٰذا آپ اپنے والد وغیرہ کے ہمراہ (بالغ مدنی منے تنہا یا قافلے کے ساتھ) ہفتہ وار اجتماع میں شروع (تلاوت ونعت) سے لیکر (مع ذکر و دُعا و حلقہ) آخر تک حتی الامکان نگاہیں نیچی کئے سنتے ہیں یا نہیں ۔

٭…  کیا آپ نے تنہا یا کیسٹ اجتماعمیں کم از کم  ایک بیا ن یا مَدَ نی مذا کرے کی آڈیو / ویڈیو کیسٹ بیٹھ کرسنی یا دیکھی یامَدَنی چینل پر روزانہ کم ازکم1گھنٹہ عَزَّ وَجَلَّ 2مِنَٹ نشریات دیکھیں ؟   

٭…  ہفتہ میں بیان کی کم از کم ایک کیسٹ بیٹھ کر توجہ کے ساتھ سنتے ہیں یا نہیں ؟ (اگر میسر ہو تو ہفتہ وار کیسٹ اجتماع میں شرکت فرما لیا کریں )

کردار کو عمدہ بنانے سے متعلق متفرق مدنی انعامات

٭…  کیا آپ نے اس ماہ کی پہلی پیرشریف (یا رہ جانے کی صورت میں کسی بھی پیرشریف) کو رسالہ  ’’ خاموش شہزادہ ‘‘  کا مطالعہ فرما کرفضول گوئی سے بچنے کی عادت بنانے کے لئے ’’ یومِ قفلِ مدینہ ‘‘  منایا؟ نیز کیا آپ نے پچھلے مہینے کا مَدَنی انعامات کا رسالہ پُر کر کے 10 تاریخ کے اندر اندر اپنے ذمّے دار کو جمع کروایا؟

٭…  آپ نے اپنا آئیڈیل (مثالی شخصیت) کس کو بنایا ہے؟

                                (امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے آئیڈیل اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت ہیں )

٭…  آپ نے کسی ایک یا چند مدنی منوں سے دوستی گانٹھ رکھی ہے یا سب کے ساتھ یکساں تعلقات رکھے ہیں ؟ (بات بات پر روٹھنا، بار بار ایک ہی دوست کو تحفے دینا، اسکے ناراض ہونے پر یا نہ آنے پر رونا صرف اسی کو پرچیاں لکھتے رہنا اسی جیسا لباس وغیرہ استعمال کرنا وہ اجتماع میں آئے تو آنا وہ نہ آئے توخود بھی نہ آنا وغیرہ یہ سب انداز مناسب نہیں )

٭…  مَعَاذَ اللہ آپ کے لباس یا مدرسے کے بستے وغیرہ پر جانداروں کی تصاویر یا جانوروں کے اسٹیکرز تو نہیں ہیں ؟ (بسکٹ، سپاری، یا چوئینگم وغیر ہ کے پیکٹ میں سے جو جانداروں کی تصاویر والے اسٹیکرز نکلتے ہیں انہیں دروازے، دیوار وغیرہ پر چسپاں تو نہیں کر ڈالتے؟)

٭…  آپ کی بلی یا کتے کو ستانے یا چیونٹیاں مار ڈالنے کی عادت تو نہیں ؟ (کتے یا بلی وغیرہ کو نہ ماریں ، نہ ستائیں کہ جانور پر ظلم کرنا مسلم پر ظلم کرنے سے بڑا گناہ ہے۔ ایک حدیثِ پاک میں یہ واقعہ بیان کیا گیا ہے۔ ایک عورت اسلئے جہنم میں داخل کر دی گئی کہ اس نے بلی کو بند کر دیانہ خود کچھ کھلایا نہ آزاد کیا کہ وہ کچھ کھا لیتی بلی بے چاری بھوک سے مر گئی۔))[1](

٭…   پھلوں وغیرہ کے چھلکے لاپرواہی کے ساتھ گلی میں پھینکنے کی عادت تو نہیں (کیلے یا پپیتے کے چھلکے یا کانچ وغیرہ ایسی جگہ پر نہ ڈالیں جہاں لوگوں کو تکلیف پہنچنے کا اندیشہ ہو۔ بلکہ ایسی چیزیں راستے میں نظر آئیں تو ان کو ہٹا دینا ثواب ہے۔ حدیثِ پاک میں یہ مضمون موجود ہے کہ ایک شخص نے راستے میں پڑی ہوئی کانٹے دار شاخ راستے سے دور کر دی تا کہ مسلمانوں کو تکلیف نہ پہنچے اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  کو اس کا یہ عمل پسند آگیا اور اس کی مغفرت فرما دی۔)[2](

٭…٭…٭

 



[1]    بخاری،   ۲ / ۴۰۸،   حدیث: ۳۳۱۸

[2]    مسلم،   ص۱۴۱۰،   حدیث:۱۹۱۴



Total Pages: 146

Go To