Book Name:Islam Ki Bunyadi Batain Part 03

سجالی، سفید مدنی لباس بھی اپنا لیا اور یوں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ایک بیان کی برکت سے دیکھتے ہی دیکھتے ہمارا سارا گھر مدنی رنگ میں رنگ گیا، تادمِ تحریر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  ان کے تین بیٹے حفظ قرآنِ کریم کی سعادت حاصل کر چکے ہیں اور ان میں سے ایک تو یکے بعد دیگرے تین بار12ماہ کے مدنی قافلے میں بھی سفر کرچکے ہیں اور بڑی بیٹی علاقائی سطح پر اسلامی بہنوں کی ذمہ دار ہیں ۔

٭…٭…٭

سورۂ دُخان کی فضیلت

شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  مدنی پنج سورہ میں سورۂ دخان کی فضیلت میں نقل فرماتے ہیں:  (1) جو کسی رات میں سورۂ دُخَان پڑھے گا تو صبح ہونے تک ستر ہزار فرشتے اُس کے لیے دُعائے مغفرت کرتے رہیں گے۔ (ترمذی، ۴/ ۴۰۶، حدیث: ۲۸۹۷) (2) جوجمعہ کے دن یا رات میں سورۂ دُخَان پڑھے گا اللہ عَزَّوَجَلَّ جنت میں اس کے لیے ایک گھر بنائے گا۔ (المعجم الکبیر، ۸/ ۲۶۴، حدیث: ۸۰۲۶)

فیضانِ سنّت سے دَرْس دینے کا طریقہ

تین بارا س طرح اعلان فرمایئے:  قریب قریب تشریف لائیے۔

پھر پردے میں پردہ کئے دو زانو بیٹھ کر اس طرح ابتِدا کیجئے:

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

اس کے بعد اِس طرح دُرودو سلام پڑھایئے:

اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ                                                                        وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ

اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ                                        وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُو رَاللہ

اگر مسجِد میں ہیں تو اس طرح اعتکا ف کی نیت کروایئے:

نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف                                                               ترجمہ:  میں نے سنّتِ اعتکاف کی نیت کی۔

پھر اس طرح کہئے!  میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  قریب قریب آ کر درس کی تَعظِیم کی نیّت سے ہو سکے تو دوزانو بیٹھ جائیے اگر تھک جائیں تو جس طرح آپ کو آسانی ہو اُسی طرح بیٹھ کر نگاہیں نیچی کیے توجُّہ کے ساتھ فیضانِ سُنَّت کا دَرس سنئے کہ لاپرواہی کیساتھ اِدھر اُدھر دیکھتے ہوئے، زمین پر اُنگلی سے کھیلتے ہوئے، لباس بدن یا بالوں وغیرہ کو سَہْلاتے ہوئے سُننے سے اس کی بَرَکتیں زائل ہونے کا اندیشہ ہے۔ (بیان کے آغازمیں بھی اِسی انداز میں ترغیب دِلایئے) یہ کہنے کے بعد فیضانِ سنَّت سے دیکھ کر دُرُود شریف کی ایک فضیلت بیان کیجئے ۔

پھر کہئے:  صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!     صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد جو کچھ لکھا ہوا ہے وُہی پڑھ کر سنایئے۔آیات و عَرَبی عبارات کا صِرْف ترجَمہ پڑھئے۔ کسی بھی آیت یا حدیث کا اپنی رائے سے ہر گزخُلاصہ مت کیجئے۔

دَرْس کے آخِر میں اِس طرح  ترغیب دلایئے

(ہر مُبلّغ كو چاہیےكہ زَبانی یاد كر لے اور درس وبیان كے آخر میں بِلا كمی و بیشی اِسی طرح ترغیب دلایا كرے)

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  !  تبلیغ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مَدَنی ماحول میں بکثرت سنتیں سیکھی اور سکھائی جاتی ہیں ۔ (اپنے یہاں کے ہفتہ وار اجتِماع کا اعلان اس طرح کیجئے مثلاً بابُ المدینہ کراچی والے کہیں ) ہر جُمعرات کو فیضانِ مدینہ مَحَلّہ سوداگران پُرانی سبزی منڈی میں مغرِب کی نَماز کے بعد ہونے والے سنتوں بھرے اجتِماع میں ساری رات گزارنے کی مَدَنی التجا ہے۔ عاشِقانِ رسول کے مَدَنی قافِلوں میں سنتوں کی تربیّت کیلئے سفر اور روزانہ فکر مدینہ کے ذَرِیْعے مَدَنی اِنعامات کا رسالہ پُر کر کے ہر مَدَنی ماہ کے ابتِدائی دس دن کے اندر اندر اپنے یہاں کے ذمّہ دار کو جَمع کروانے کا معمول بنا لیجئے۔ اِس کی بَرَکت سے پابندِ سنّت بننے، گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کیلئے کُڑھنے کا ذِہن بنے گا۔ ہر اسلامی بھائی اپنا یہ مَدَنی ذِہن بنا ئے کہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشِش کرنی ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ   اپنی اِصلاح کی کوشِش کیلئے مَدَنی اِنعامات پر عمل اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشِش کیلئے مَدَنی قافِلوں میں سفر کرنا ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ 

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو!

 



Total Pages: 146

Go To