Book Name:Islam Ki Bunyadi Batain Part 03

بچوں کو چونکہ دلی خیالات کے اچھے یا برُے ہونے کا علم نہیں ہوتا اس لئے دل میں جو آتا ہے کرتے چلے جاتے ہیں اور دوسرے پر اپنے دلی جذبات کا اظہار بھی کر دیتے ہیں ۔ بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ ان کے دل میں کسی کا بغض یعنی کسی کی نفرت پائی جائے۔ مگر بغض و کینہ چونکہ اچھی چیز نہیں اس لئے بچوں کو اس سے متعلق بھی معلومات ہونا ضروری ہیں ۔ چنانچہ مَحبوبِ رَبُّ العزت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:  مومن کینہ پرور نہیں ہوتا۔)[1](

حضرت سیدنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  بندوں کے اعمال ہر ہفتہ میں دو مرتبہ  (بارگاہِ خداوندی میں ) پیش کئے جاتے ہیں ، پیر اور جمعرات کو۔ پس ہر بندے کی مغفرت ہو جاتی ہے سوائے اس کے جو اپنے کسی مسلمان بھائی سے بغض وکینہ رکھتا ہے، اس کے متعلق حکم دیا جاتا ہے کہ ان دونوں کو چھوڑے رہو (یعنی فرشتے ان کے گناہوں کو نہ مٹائیں ) یہاں تک کہ وہ آپس کی عداوت سے باز آجائیں ۔)[2](

٭…٭…٭

چھٹا باب ایک نظر میں

 ”تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی“

کے 45 حروف کی نسبت سے کیا آپ نے چھٹے باب میں بیان کردہ

درج ذیل 45 سوالات کے جوابات جان لئے ہیں ؟

1      احتِرامِ مسلم کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے ہمیں کیا کرنا چاہئے؟

2      والدین کا احترام کرنے کے بجائے انہیں ستانا کیسا ہے؟

3      کیا ہم پر بڑے بھائی کا احترام کرنا ضروری ہے؟

4      رشتے داروں کے ساتھ ہمیں کیسا برتاؤ کرنا چاہئے؟

5      پڑوسیوں کے ساتھ ہمیں کیسا برتاؤ کرنا چاہئے؟

6      دوستوں اور ہم سفروں کے ساتھ ہمیں کیسا برتاؤ کرنا چاہئے؟

7      بطورِ مسلمان کیا ہمیں دوسروں کے دکھ درد کو ان کی مدد کرنی چاہئے؟

8      بطورِ مسلمان کیا ہمیں دوسروں کی دِل آزاری کرنی چاہئے؟

9      کیا دوسروں کی دِل آزاری جہنم میں لے جانے کا باعث بن سکتی ہے؟

10    کیا دوسروں کو تکلیف سے بچانا ہمیں جنت کا حق دار بنا سکتا ہے؟

11    ریا سے کیا مراد ہے؟

12    کیا ریاکاری کا شمار جہنم میں لے جانے والے اعمال میں ہوتا ہے؟

13    ریاکاری و ریاکار کے متعلق کم از کم دو فرامینِ باری تَعَالٰی مع ترجمۂ کنز الایمان سنائیے۔

14    ریاکاری و ریاکار کے متعلق کم از کم دو فرامینِ مصطفٰے بیان کیجیے۔

15     ریا کے متعلق وہ حدیثِ پاک مکمل سنائیے جس میں بروزِ قیامت ایک شہید، قاری اور مال دار شخص کو ریاکاری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے جہنم میں پھینکنے کا حکم ہو گا؟ نیز اس حدیثِ پاک سے ہمیں کیا سبق حاصل ہوتا ہے وہ بھی بتائیے۔

16     ریاکاری سے بچنے کے لیے کیا کرنا چاہئے؟

17     قرآنِ پاک میں مذخور مخلص مومن کی مثال مع ترجمۂ کنز الایمان و تفسیر خزائن العرفان بیان کیجئے۔

18     اخلاص کی فضیلت کے متعلق کم از کم تین فرامینِ مصطفٰے سنائیے۔

19     جھوٹ سے کیا مراد ہے؟

20     سب سے پہلے جھوٹ کس نے بولا؟

21     کیا جھوٹ بولنے کی طرح جھوٹ لکھنا بھی گناہ ہے؟

22     اپریل فول مناناکیسا ہے؟

23     بعض بچے بات بات پر قسمیں کھاتے ہیں ، اس بارے میں کیا حکم ہے؟

 



[1]    کشف الخفاء،   ۲ / ۲۶۲،   حدیث:۲۶۸۴

[2]    مسلم،   کتاب البر والصلۃ والآداب،   باب النھی عن الشحناء والتھاجر،   ص۱۳۸۷ ، حدیث: ۳۶ - (۲۵۶۵)



Total Pages: 146

Go To