Book Name:Islam Ki Bunyadi Batain Part 03

عرش کے مالک اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  سے تیرے لئے شفا کا سوال کرتا ہوں ۔)[1](

شیخِ طریقت، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی پنج سورہ میں عیادت کرتے وقت کی یہ دعا بھی نقل فرمائی ہے:  لَا بَاْسَ طَھُوْرٌ اِنْ شَآءَ اللّٰهُؕ   )[2]( یعنی کوئی حرج کی بات نہیں اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  یہ مرض گناہوں سے پاک کر نے والا ہے۔

عیادت کے پانچ حروف کی نسبت سے مریض کی عیادت کے متعلق 5فرامینِ مصطفٰے

(1)… جو شخص کسی مریض کی عیادت کرتاہے تو آسمان سے ایک منادی ندا کرتا ہے:   ’’ خوش ہو جا کہ تیرا یہ چلنا مبارک ہے اور تونے جنت میں اپنا ٹھکانا بنا لیا ہے۔ ‘‘  )[3](

(2)… مریضوں کی عیادت کیا کرو اور جنازوں میں شرکت کیا کرو یہ تمہیں آخرت کی یاد دلاتے رہیں گے۔)[4](

(3)… جس نے اچھے طریقے سے وضو کیا اور ثواب کی امید پر اپنے کسی مسلمان بھائی کی عیادت کی اسے جہنم سے ستر سال کے فاصلے تک دور کردیا جائے گا۔)[5](

(4)… مریض جب تک تندرست نہ ہوجائے اس کی کوئی دعا رد نہیں ہوتی۔)[6](

(5)… جب تم کسی مریض کے پاس آؤ تواس سے اپنے لئے دعا کی درخواست کرو کیونکہ اس کی دعا فرشتوں کی دعا کی طرح ہوتی ہے۔)[7](

اے ہمارے پیارے اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  !  ہمیں عیادت کی سنت پر بھی عمل کرنے کی توفیق عطا فرما۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

٭…٭…٭

پانچواں باب ایک نظر میں

 ”اللہ بچوں کے قرآنِ مجید پڑھنے کی وجہ سے اہلِ زمین سے عذاب دور فرماتا ہے“

کیا آپ نے ا س جملہ کے چون حروف کی نسبت سے پانچویں باب میں بیان کردہ درج ذیل 54 سوالات کے جوابات جان لئے ہیں ؟

1           قرآن و سنت سے علم دین سیکھنے سکھانے کی فضیلت بیان کیجئے۔

2           کیا علم سے بہتر بھی کوئی شے ہو سکتی ہے؟ اگر نہیں تو حدیثِ پاک سے ثابت کیجئے۔

3           کیا ہمارے بزرگانِ دین بالخصوص صحابہ کرام بھی علم حاصل کرنے کا شوق رکھتے تھے؟

4           اس پرفتن دور میں آج کا مسلمان علمِ دین کے حصول کے جذبے سے ناواقف کیوں ہے؟

5           کیا یہ درست ہے کہ راہِ علم کے مسافر یعنی طالب علم شیطان پر بھاری ہیں ؟

6           کیا یہ بات درست ہے کہ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  بچوں کے قرآن پڑھنے کی وجہ سے زمین والوں سے عذاب روک لیتا ہے؟

7           شیطان بچوں کو قرآنِ کریم کی تعلیم حاصل کرنے سے روکنے کے لیے کیا کیا طریقے استعمال کرتا ہے؟ چند طریقے بتایئے۔

8           کیا مدرسے کے علاوہ گھر میں بھی تلاوتِ قرآن کا اہتمام کرنا ہمارے لیے ہمارے لیے رحمت کا باعث ہے؟

9           ہمارے بزرگانِ دین روزانہ کس قدر تلاوتِ قرآنِ کریم کا اہتمام فرمایا کرتے تھے؟

10        کیا واقعی بچوں کا قرآن پڑھنا ان کے والدین کی بخشش کا باعث بن سکتا ہے؟

11        کیا یہ درست ہے کہ حافظِ قرآن کے والدین کو بروزِ قیامت تاج پہنایا جائے گا؟

12        کیا نیک اولاد واقعی صدقہ جاریہ ہے؟

13        نیت کسے کہتے ہیں ؟

 



[1]    ابو داود ، کتاب الجنائز ، باب الدعاء للمريض عند العیادۃ ، ۳ / ۲۵۱،   حدیث:۳۱۰۶

[2]    بخاری،   کتاب المناقب،   باب علامات النبوۃ فی الاسلام،   ۲ / ۵۰۵،   حدیث:۳۶۱۶

[3]    ابن ماجہ ،  کتاب الجنائز ،  باب ماجاء فی ثواب من عا د مریضاً،  ۲ / ۱۹۲،   حدیث: ۱۴۴۳  

[4]    مسند احمد،   ۴ / ۴۷،   حدیث: ۱۱۱۸۰

[5]    ابو داود ،  کتاب الجنائز ، باب فی فضل العیادۃ    الخ،   ۳ / ۲۴۸،   حدیث: ۳۰۹۷

[6]    الترغیب والتر ھیب ،  کتاب الجنائز ، باب الترغیب فی عیادۃ المرضی    الخ،   ۴ / ۱۶۶،   حدیث: ۱۹

[7]    ابن ماجہ،   کتاب الجنائز ، باب ماجاء فی عیادۃ المریض،   ۲ / ۱۹۱،   حدیث: ۱۴۴۱



Total Pages: 146

Go To