Book Name:Faizan e Muhaddis e Azam Pakistan

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے، سنتوں کی خوشبو پھیلانے، عِلْمِ دین کی شمعیں جلانے اور لوگوں کے دلوں میں اولیاءاللہ کی محبت و عقیدت بڑھانے میں مصروف ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ (تادمِ تحریر) دنیا کے کم وبیش 200ممالک میں اس کا مَدَنی پیغام پہنچ چکا ہے۔ساری دنیا میں مَدَنی کام کومنظم کرنے کےلئے تقریباً 92سے زیادہ مجالس قائم ہیں، انہی میں سے ایک’’مجلسِ مزاراتِ اولیا‘‘بھی ہے جودیگر مدنی کاموںکے ساتھ ساتھ درج ذیل خدمات انجام دے رہی ہے۔

 -1یہ مجلس اولیائےکرامرَحِمَہُمُاللہ ُالسَّلَامکےراستےپرچلتےہوئےمزاراتِ مبارکہ پرحاضر ہونے والے اسلامی بھائیوں میں مَدَنی کاموں کی دُھومیں مچانے کیلئے کوشاں ہے۔

-2یہ مجلس حتَّی المَقدُورصاحبِ مزارکے عُرس کے موقع پراِجتماعِ ذکرونعت کرتی ہے۔

  -3مزارات سے مُلْحِقہ مساجِد میں عاشِقانِ رسول کے مَدَنی قافلے سفرکرواتی اوربالخصوص عُرس کے دنوں میں مزارشریف کے اِحاطے  میں سنّتوں بھرے مَدَنی حلقے لگاتی ہے جن میں وُضو، غسل، تیمم، نمازاور ایصالِ ثواب کا طریقہ، مزارات پر حاضری کے آداب اوراس کا درست طریقہ  نیز سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کی سنّتیں سکھائی جاتی ہیں۔

  -4عاشِقانِ رسول کو حسبِ موقع اچھی اچھی نیتوں مثلاًباجماعت نمازکی ادائیگی،  دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت، درسِ فیضانِ سنت دینے یا سننے، صاحبِ مزار کے اِیصالِ ثواب کیلئے ہاتھوں ہاتھ مدنی قافلوں میں سفراورفکرِ مدینہ کے ذَرِیعے روزانہ مَدَنی انعامات کارسالہ پُرکرکے ہر مَدَنی یعنی قَمری ماہ کی ابتِدائی دس تاریخوں کے اندراندراپنے ذِمہ دارکوجمع کرواتے رہنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

-5’’مجلس مزاراتِ اولیاء‘‘ایامِ عُرس میں صاحبِ مزارکی خدمت میں ڈھیروں ڈھیرایصالِ ثواب کاتحفہ بھی پیش کرتی ہے اورصاحبِ مزاربُزرگ کے سَجادہ نشین، خُلَفَااورمَزارات کے مُتَوَلِّی صاحبان سے وقتاًفوقتاًملاقات کرکے اِنہیں دعوتِ اسلامی کی خدمات، جامعاتُ المدینہ و مدارِسُ المدینہ اور بیرونِ ملک میں ہونے والے  مَدَنی کام وغیرہ سےآگاہ رکھتی ہے۔

-6مَزارات پرحاضری دینے والےاسلامی بھائیوں کوشیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی عطاکردہ نیکی کی دعوت بھی پیش کی جاتی ہے۔

اللہعَزَّ  وَجَلَّ  ہمیں تا حیات اولیاکرام رَحِمَہُمُ اللہ ُ السَّلَام کا ادب کرتے ہوئے ان کے در سے فیض پانے کی توفیق عطا فرمائے اور ان مبارک ہستیوں کے صدقے دعوتِ اسلامی کو مزید ترقیاں عطا فرمائے ۔اٰمین بجاہِ النبی الامین صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                       صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

صبح کے وقت کی تاکید

حضور محدثِ اعظم پاکستان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّاناپنے وقت کی بہت قدر فرمایا کرتے تھے خاص طور پر صبح کے وقت کی تاکید کرتے ہوئے فرماتے:صبح کا وقت باتوں میں ہرگز ضائع نہ کریں نماز کے بعد تلاوت اورپھر  اپنے اسباق میں مشغول رہیں ،  اِنْ شَآءَ اللہُ الْعَزِیْز سارا دن اچھا گزرے گا ۔ ([1])

میٹھے میٹھےاسلامی بھائیو!  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ تبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی اصلاح ِ عقائد کے ساتھ ساتھ اصلاح ِاعمال کے کام کو بھی بخیر وخوبی سر انجام دے رہی ہے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوت ِاسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ بزرگان دین رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی  اور علمائے کرام  کے اقوال کی روشنی میں اس پیاری پیاری مدنی تحریک کے کام کو پروان چڑھانےمیں مصروفِ عمل ہے، ذرا  حضور محدثِ اعظم پاکستان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان کے اسی فرمان کی جانب توجہ کیجئےکہ  مرکزی مجلسِ شوری کی جانب سے ہر اسلامی بھائی کو ایک مدنی پھول یہ بھی عطا ہوا ہے کہ مجھے  روزانہ کے پانچ مدنی



[1]     حیات محدث اعظم، ص۱۴۲ملخصاً



Total Pages: 22

Go To