Book Name:Faizan e Syed Ahmed Kabir Rafae

مضبوط کریں ۔

1.   اَہلیت کے ساتھ ساتھ وقت دینے والا اورفَعال ہونابھی ضروری ہے ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                              صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 ریاضت ومُجاہد ہ

حضرت سیِّد احمد کبیررفاعی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِیکے تَقْویٰ،پرہیز گاری اور قَناعت کا عالم یہ تھا کہ کبھی اپنے پاس دو قمیصیں نہ رکھتے، جب قمیص دھونی ہوتی تو دریا میں اترکر اس کا میل کچیل دور کرتے اوردھوپ میں کھڑے ہوکر اسے  خشک کرلیتے، دو تین دن بعد ہی کوئی ایک آدھ لقمہ کھاتے البتہ اگر کوئی مہمان آجاتا تو مریدوں کے گھر سے اس کے کھانے کا بند و بست کردیتے۔([1])

نَوافل کی کثرت

آپرَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ   روزانہ چارسورَکعات نوافل  پڑھاکرتے  جن میں ایک ہزار مرتبہ سورۃُ الاخلاص پڑھتے  نیزروزانہ دو ہزار مرتبہ اِسْتِغْفاربھی کرتے۔ ([2])

اے کاش! ہم بھی فرائض وواجبات کے ساتھ ساتھ نفلی عبادات ،تلاوتِ قرآن، کثرت سے اِسْتِغْفاراور دُرُودِ پاک پڑھنے کے عادی بن جائیں ۔

 



[1]سیر اعلام النبلاء ،۱۵/ ۳۱۹، بتغیر ،دارالفکر بیروت

[2]طبقات الصوفیة للمناوی ،۲/۲۲۵



Total Pages: 34

Go To