Book Name:Faizan e Hafiz e Millat رحمۃ اللہ تعالی علیہ

نُمایاں  خدمات انجام دے کر مسلمانوں کو موجودہ دورمیں دینی خدمت کا جو اسلوب عطا کیا ہے وہ قابلِ تحسین اور قابلِ تقلید ہے ۔([1])

بیماری میں بھی حُقوقُ اللہ کی پاسداری

حضور حافظِ ملّت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے دین ِمتین کی خدمت اور سنّیت کی آبیاری کے مُقدَّس جذبے کے تحت نہ دن دیکھا نہ رات،  چنانچہ مسلسل کام اور بہت کم آرامکی وجہ سے آپ علیل (بیمار)ہو گئے ڈاکٹروں نے آرام کی سخت تاکید کی مگر آپ نے درس و تدریس سے کنارہ نہ کیا۔ رَمَضان شریف میں اپنے مکان پر تشریف لے گئے مگربیماری کے باوجود ایک روزہ بھی تَرک نہ فرمایا،  تراویح میں ختمِ قرآن فرمایا اورہر کام اپنے وقت پر ادا فرماتے  رہے۔([2])

وصالِ پُرملال

31مئی1976ء تقریباً شام چار بجے دیکھنے والوں کو یہ اُمید ہوچلی  کہ اب آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ جلد ہی صحت یاب ہوجائیں گے بلکہ رات دس بجے تک بھی آپ کی طبیعت میں کافی حد تک سُکون اور صحت یابی کے آثاردیکھے گئےمگر خلافِ اُمید آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ یکم جمادی الاخری ۱۳۹۶ھ بمطابق31مئی1976ء رات گیارہ بج کر پچپن  منٹ پر داعیٔ اَجَل کو لَبَّیْک کہہ گئے اِنَّالِلّٰه وَاِنَّا اِلَیۡهِ رَاجِعُوۡنَ۔([3])آپ کی آخری آرام گاہ الجامعۃ ُالاشرفیہ مُبارکپور کے صحن  میں ”قدیم دارُالاِقامۃ “کے مغربی  جانب اور”عزیزُ المساجد“ کے شمال میں واقع ہےہر سال اسی تاریخ وفات پر آپ کے عُرس کا اِنعقاد بھی ہوتا ہے۔([4])

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں ان مُقدَّس ہستیوں کے نَقْشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی ان پر رحمت ہواور ان کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔

حیاتِ حافظِ ملت ایک نظر میں

واقعات

علاقہ

ہجرى

عىسوى

ولادت

بھوجپور

۱۳۱۲ھ

۱۸۹۴ء

تکمىل حفظ و تدریس مدرسہ حفظ ُالقرآن

بھوجپور

۱۳۳۴ھ

۱۹۱۵ء

عربى تعلىم کا آغاز بخدمت مولاناحکىم محمد شرىف مراد آبادى

مرادآباد

۱۳۳۹ھ

۱۹۲۱ء

حصولِ تعلىم کے لىے جامعہ نعىمىہ

مراد آباد

۱۳۳۹ھ

۱۹۲۱ء

دارُالعُلُوم مُعىنىہ اجمىرشرىف مىں حضرت صدرُ الشرىعہ سے اِکتسابِ عُلُوم

اجمیر شریف

۱۳۴۲ھ

۱۹۲۳ء

شىخ المشائخ حضرت اشرفى مىاںرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے بىعت وارادت

اجمیر شریف

تقرىبا ۱۳۵۰ھ

۱۹۳۱ء

دستاربندى

بریلی شریف

۱۳۵۱ھ

۱۹۳۲ء

تدریس کیلئے  مبارک پور میں تشریف  آوری

مبارکپور

۱۳۵۲ھ

۱۹۳۴ء

الجامعۃ الاشرفیہ (عربی یونیوسٹی )کا سنگ بنیاد

مبارکپور

۱۳۹۲ھ

۱۹۷۲ء

وصال پُر ملال

مبارکپور

۱۳۹۶ھ

۱۹۷۶ء

ماخذ و مراجع

نمبر شمار

ماخذ ومراجع

مطبوعہ

1

صحیح البخاری

دار الکتب العلمية بیروت، ۱۴۱۹

Total Pages: 9

Go To