Book Name:Anokhi Kamae

صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!                   صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

 {۱۳} گناہوں کی نُحُوست سے نجات

           بابُ المدینہ( کراچی) کی ایک اسلامی بہن اپنی گناہوں بھری زندگی سے تائب ہونے کے احوال کچھ یوں بیان کرتی ہیں کہ دعوت ِاسلامی کے مہکے مہکے مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل فلمیں ڈرامے دیکھنا ، گانے باجے سننا میرا محبوب مشغلہ تھا نیز فیشن پرستی اور بے پردگی کی نحوست میں بھی گرفتار تھی۔میری اِصلاح کا سبب یہ ہوا کہ ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بہن نے مجھ پر اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت قائم شدہ مدرسۃ المدینہ (بالغات )میں پڑھنے کی ترغیب دلائی یوں پڑھنے کے لیے میرا ذہن بن گیا اور اس انفرادی کوشش کی برکت سے کچھ ہی دنوں میں مدرسۃ المدینہ(بالغات )میں پڑھنے کی ترکیب بن گئی جوں جوں وقت گزرتا گیا میرے مخارج میں بہتری آتی گئی مزید اسلامی بہنوں کی محبت وشفقت کی برکت سے دعوت اسلامی کی محبت وعقیدت میرے دل میں جاگزیں ہوگئی، لہٰذامیں نے گناہوں سے سچی توبہ کی اور سنّتوں بھری زندگی گزارنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے مشکبارمدنی ماحول سے وابستہ ہوگئی ۔ تادمِ تحریر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدرسۃ المدینہ (للبنات )میں پڑھانے کے ساتھ ذیلی مشاورت ذمہ دار کی حیثیّت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں مصروف ِ عمل ہوں۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!                   صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

 {۱۴} کالے یرقان سے شفا مل گئی

          مدینۃ الاولیاء (ملتان شریف)کے علاقے ٹمبر مارکیٹ کی ایک اسلامی بہن کے تحریر کردہ بیان کا خلاصہ ہے کہ تبلیغِ قراٰن وسُنَّت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں دینی معلومات سے کوسوں دُور، بے مُرَوَّت وبے وفادنیاکی محبت میں مسرور، گناہوں سے بھرپور زندگی کے شب وروز بسر کر رہی تھی۔میں فلموں ، ڈراموں کی حد درجے کی شیدائی تھی۔گانے باجے سننے کی اس قدرلَت پڑچکی تھی کہ میرے دن رات کااکثر حصّہ فلمیں ڈرامے دیکھنے اور گانے باجے سننے کی نذر ہو جاتاتھا۔ میری اس خزاں رسیدہ زندگی میں کچھ اس طرح بہار آئی کہ خوش قسمتی سے مجھے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ چند اسلامی بہنوں کی صحبت میسر آگئی ، جو مجھے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی بَرَکتیں بتاتیں اور مجھے بھی یہ ماحول اپنانے کی ترغیب دلاتیں۔میں ان کے محبت بھرے مَدَنی انداز سے بہت متأثر ہوئی ، اور انہی  کی انفرادی کوشش کی بدولت میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے قریب سے قریب تر ہوتی چلی گئی۔اسی دوران ایک مرتبہ ربیع الاوّل کے بابَرَکت مہینے میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعِ ذکرو نعت میں شرکت کا موقع ملا ۔ اجتماعِ ذکرونعت کے پاکیزہ ماحول نے میری زندگی کی کایا ہی پلٹ دی ، میرے غبار آلود قلب کوصاف ستھراکردیا، میں نے صدقِ قلب سے اپنے گزشتہ گناہوں سے توبہ کی اورعزمِ مصمم کرلیاکہ آئندہ سعادتوں بھری زندگی بسر کروں گی ۔اس کے بعد میں مکمل طور پر دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگئی اور مدنی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینے لگی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر علاقائی مشاورت ذمہ دار کی حیثیّت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں مصروف ِ عمل ہوں۔مدنی ماحول کی برکت سے مجھ پر مزید یہ کرم بھی ہوا کہ مجھے امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تعویذات ِ عطاریہ کی برکت سے کالے یرقان کے مرض سے بھی شفا حاصل ہوگئی۔  

 اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!                   صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

 {۱۵} مدنی انعامات پر عمل کی برکتیں

 



Total Pages: 11

Go To