Book Name:Fatawa Razawiyya jild 29

 

 

 

 

زبان و بیان

 

مسئلہ ۱۰: از ملك بنگال ضلع فرید پور مرسلہ شمس الدین صاحب

زنائے خلاف رضا مندی و بلا رضا مندی میں کیا فرق ہے؟

الجواب:

مہمل و بے حاصل سوال ہے،خلافِ رضا وعدم رضا میں عموم وخصوص مطلق ہے وہ بات جس کی طرف نہ رغبت نہ نفرت، خلافِ رضا نہیں بلا رضا ہے،واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۱:

یزول ملکہ عن المسجد والمصلی بالفعل؃      و بقولہ جعلتہ مسجدا۔[1]

مسجد اور عیدگاہ میں فعل نماز سے مالك کی ملکیت زائل ہو جاتی ہے اور یہ کہنے سے بھی ملکیت زائل ہوجاتی ہے کہ میں نے اس کو مسجد کردیا۔(ت)

یہ واؤ جس پر  ؃       بنا ہوا ہے یا کے معنی دے گایا اور کے؟

دوم:واذا بنی مسجدا لم یزل ملکہ عنہ حتی یفززہ عن ملکہ بطریقہ

جس شخص نے مسجد بنائی تو اس سے بانی کی ملکیت زائل نہ ہوگی جب تك اس کا راستہ الگ کرکے

 


 

 



[1] الدرالمختار کتاب الوقف مطبع مجتبائی دہلی ۱/۳۷۹



Total Pages: 750

Go To