Book Name:Fatawa Razawiyya jild 29

 

 

 

رسالہ

اسماع الاربعین فی شفاعۃ سیدالمحبوبین

(محبوبوں کے سردار کی شفاعت کے بارے میں چالیس۴۰ حدیثیں سنانا)

 

بسم اﷲ الرحمن الرحیم ط

مسئلہ ۱۶۵:کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ میں کہ نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا شفیع ہونا کس حدیث سے ثابت ہے؟ بینوا توجروا(بیان فرمائیے اجردیئے جاؤ گے۔ت)

الجوا ب:

الحمدﷲ البصیر السمیع والصلوۃ والسلام علی البشیر الشفیع وعلٰی الہ وصحبہ کل مساء وسطیع

سب تعریفیں اﷲ تعالٰی کے لیے جو دیکھنے والا سننے والا ہے،اور درود و سلام نازل ہو بشارت دینے والے شفاعت کرنے والے پر اور اس کے آل و اصحاب پر ہر شام کو اور ہر صبح کو۔(ت)

سُبحان اﷲ ! ایسے سوال سُن کر تعجب آتا ہے کہ مسلمان و مدعیان سنیت اور ایسے واضح 


 

 



Total Pages: 750

Go To