Book Name:Fatawa Razawiyya jild 29

 

 

 

 

رسالہ

ازاحۃ العیب بسیف الغیب

(عیب کو دُور کرنا غیب کی تلوار سے)

 

بسم اﷲ الرحمن الرحیم ط

نحمدہ،ونصلی علٰی رسولہ الکریم ط

مسئلہ ۱۴۹:از مدرسہ دیوبند ضلع سہارن پور مرسلہ یکے از اہلسنت نصر ہم اﷲ تعالٰی بوساطت جناب مولوی وصی احمد صاحب محدث سورتی سلمہ اﷲ تعالٰی۔

تسلیمات دست بستہ کے بعد گزارش ہے بندہ اس وقت وہاب گڑھ مدرسہ دیوبند میں مقیم ہے۔

جناب عالی(یعنی جناب مولانا وصی احمد صاحب محدث سورتی)جو جو باتیں آپ نے ان لوگوں کے حق میں فرمائی تھیں وہ سب سچ ہیں سر موفرق نہیں۔عید کے دن بعد نماز جمیع اکابر علماء،و طلباء و روسانے مل کر عید گاہ میں بقدر ایك گھنٹہ یہ دعا مانگی کہ اﷲ تعالٰی جارج پنجم بادشاہِ لندن کو ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم رکھے اور اس کے والد کی خدا مغفرت کرے۔ اور جس وقت جارج پنجم ولایت سے بمبئی کو آیا اور مبلغ چوبیس روپیہ کانا برائے خیر مقدم یعنی سلامی روانہ کردیا اور بتاریخ ۱۳ ذی الحجہ ایك بڑا جلسہ کردیا کہ جو چار گھنٹے مختلف علماء نے بادشاہ انگریز کی تعریف اور دعا بیان کیا اور خوشی کے واسطے مٹھائی تقسیم کیا اور عین خطبہ میں بیان کیا کہ امام احمد بن حنبل نے خواب میں دیکھا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی


 

 



Total Pages: 750

Go To