Book Name:Fatawa Razawiyya jild 29

 

 

 

 

کتاب الشّتی

(حصّۂ چہارم)

عروض و قوافی

 

مسئلہ۱:    از سہارن پور ضلع ایٹہ مرسلہ جناب چودھری مولوی عبدالحمیدصاحب            ۲۰ جمادی الاولٰی ۱۳۳۱ھ

اعلٰیحضرت عظیم البرکت مجددمائۃ حاضرہ مؤید ظاہرہ عالی جناب مولوی مفتی احمد رضا خان صاحب۔ادام اﷲ تعالٰی ظلال اشادہ علٰی راس الطالبین،پس از آداب عجز و نیاز و سلام مسنون،مارہرہ سے ایك صاحب نے کنز الآخرہ پر مندرجہ پرچہ بااضافہ و ترمیم کرکے بھیجا ہے جس کے جوابات ذیل بغرض ملاحظہ اعلٰیحضرت ارسال ہیں،بعد ملاحظہ اس امر کی تنقیح فرمائی جائے کہ اعتراض کس حد تك صحیح ہیں اور جوابات کس حد تك کافی،تاکہ اس کے مطابق عملدرآمد کیا جائے۔معترض صاحبِ فن شاعری میں دستگاہ قادر رکھتے ہیں اور عروض و قوافی میں مہارتِ کامل۔

(۱)صفحہ ٹائیٹل محمد الرسول اﷲ۔

اعتراض:مضاف پر الف لام نہیں آتا۔

جواب:میں نے عنوان کتاب پر سوا نام کتاب کے کچھ تحریر نہ کیا۔باقی سب عبارت تالیفِ کا تب ہے۔" وَلَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰی ؕ" [1]

(اور کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گی۔ت)


 

 



[1] القرآن الکریم ۶/ ۱۶۴



Total Pages: 750

Go To