Book Name:Fatawa Razawiyya jild 29

 

 

 

 

 

رسالہ

رماح القھار علی کفر الکفار ۱۳۲۸ھ

(قہار کا نیزہ مارنا کافروں کےکفر پر)

(تمہیدِ "خالص الاعتقاد")

 

بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم ط

الحمد ﷲ ھادی القلوب  وافضل الصلوۃ والسلام علی النبی المطلع علی الغیوب  المنّزہ من جمیع النقائص والعیوب  وعلی اٰلہ و صحبہ المطھرین من الذنوب  القاھرین علٰی کل شقی مفترکذوب  صلوۃ وسلاما یتجدان بکل طلوع وغروب ۔

تمام تعریفیں اﷲ تعالٰی کے لیے جو دلوں کو ہدایت دینے والا ہے،اور افضل درود و سلام اس نبی کریم پر جو تمام غیبوں پر آگاہ اور تمام عیوب و نقائص سے پاك ہے اور آپ کی آل پر اور صحابہ پر جو گناہوں سے محفوظ اور ہر بدبخت افتراء پرداز (جھوٹے)پر غالب ہیں ایسا درود و سلام جو ہر طلوع و غروب کے ساتھ متجدد ہوتا رہتا ہے۔)(ت)

اﷲ عزوجل جن قلوب کو ہدایت فرماتا ہے اُن کا قدم ثبات جادہ حق سے لغزش نہیں کرتا اگر ذریت شیطان اپنے وسوسے شوشے کچھ ڈالتی بھی ہے تو ہر گز اس پر اعتماد نہیں کرتے کہ ان کے


 

 



Total Pages: 750

Go To