Book Name:Fatawa Razawiyya jild 29

 

 

 

 

رسالہ

التحبیر بباب التدبیر ۱۳۰۵ھ

(آرائش کلام مسئلہ تدبیر کے بارے میں)

 

بسم اﷲ الرحمن الرحیم ط

نحمدہ ونصلی علٰی رسولہ الکریم ط

مسئلہ ۱۲۲:                                              مسئولہ مولوی الٰہ یار خان صاحب                               ۲۰ ذی الحجہ ۱۳۰۵ھ

کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ میں کہ خالد یہ عقیدہ رکھتا ہے کہ جو کچھ کام بھلایا بُرا ہوتا ہے سب خدا کی تقدیر سے ہوتا ہے۔اور تدبیرات کو کارِ دنیوی و اُخروی میں امر مستحسن اور بہتر جانتا ہے۔

ولید خالد کو بوجہ مستحسن جاننے تدبیرات کے کافر کہتا ہے،بلکہ اسے کافر سمجھ کر سلام و جواب سلام بھی ترك کردیا اور کہتا ہے کہ تدبیر کوئی چیز نہیں،بالکل واہیات ہے،اور جو اشخاص اپنے اطفال کو پڑھاتے لکھاتے ہیں۔(خواہ عربی خواہ انگریزی)وہ جھك مارتے ہیں،گوہ کھاتے ہیں،کیونکہ پڑھنا لکھنا تدبیر میں داخل ہے۔


 

 



Total Pages: 750

Go To