Book Name:Fatawa Razawiyya jild 29

 

قوارع القھار علی المجسمۃ الفجّار ۱۳۱۸ھ

جسمیتِ باری تعالٰی کے قائل فاجروں پر قہر فرمانے والے(اﷲ تعالٰی)کی طرف سے سخت مصیبتیں)

ملقب بلقب تاریخی

ضربِ قہّاری ۱۳۱۸ھ

 

 

 

بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم

سبحٰنك یا من تعالٰی عما یقول المجسمۃ الظالمون علواکبیرا ٭ صلّ و سلم وبارك علی من اتانا بشیرًا و نذیرًا ٭ داعیا الیك باذنك سراجًا منیرًا ٭ وعلٰی اٰلہ وصحابتہ واھلسنتہ وجماعتہ کثیراکثیرا۔

پاك ہے تو اے وہ ذات جو بلند ترین ہے اس بات سے جو جسم ثابت کرنے والے ظالم لوگ کہتے ہیں،رحمت،سلامتی اور برکت فرما اس شخصیت پر جو ہمارے پاس بشیر و نذیربن کر تشریف لائے اور تیری طرف دعوت دینے والے تیرے حکم سے روشن چراغ ہیں اور اُن کی آل و صحابہ و اہلسنت و جماعت پر کثرت در کثرت سے(ت)

اﷲ عزّوجل کی تنزیہ میں اہلسنت و جماعت کے عقیدے

(۱)اﷲ تعالٰی ہر عیب و نقصان سے پاك ہے۔

(۲)سب اس کے محتاج ہیں وہ کسی چیز کی طرف کسی طرح کسی بات میں اصلًا احتیاج للہ


 

 



Total Pages: 750

Go To