Book Name:Fatawa Razawiyya jild 27

 

(ح)کتاب الشتی میں داخل تمام رسائل کے مندرجات کی مکمل ومفصّل فہرستیں مرتب کی گئی ہیں۔

ستائیسویں۲۷ جلد

یہ جلد۳۵ سوالوں کے جوابات اورمجموعی طورپر ۶۸۴ صفحات پر مشتمل ہے،اس جلد کی عربی وفارسی عبارات کاترجمہ راقم الحروف نے کیا ہے سوائے رسالہ اطائب الصیب کے کہ اس کے مترجم حضرت مولانا مولوی سید محمد عبدالکریم قادری مجیدی علیہ الرحمہ ہیں۔رسالہ الکلمۃ الملھمۃ کے چند عربی حواشی جوکہ ادق فنی مباحث پرمشتمل تھے اورمس پرنٹنگ کی وجہ سے انھیں پڑھنے میں بہت دشواری آرہی تھی استاذی المکرم شرف الملت شیخ الحدیث حضرت علامہ عبدالحکیم شرف قادری دامت برکاتھم العالیہ نے علالت شدیدہ کے باوجود انتہائی عرق ریزی سے ان حواشی کو ازسر نو نقل فرمایا اور محنت شاقہ سےان کی تصحیح وترجمہ کرکے ہماری مشکل کشائی فرمائی،جس پرہم تہہ دل سے ان کے شکرگزارہیں اور ان کی صحت ودرازی عمر کے لیے دعاگو ہیں۔

پیش نظر جلد بنیادی طورپرکتاب الشتی(حصہ دوم)کےچند ابوا ب فوائد حدیثیہ،فوائد فقہیہ،فلسفہ،طبعیات،سائنس،نجوم، مناظرہ،اورردبدمذہباں پرمشتمل ہے،تاہم متعدد ودیگر عنوانات سےمتعلق کثیر مسائل ضمنا زیر بحث آئے ہیں،لہذا مذکورہ بالابنیادی عنوانات کے تحت مندرج مسائل ورسائل کی مفصل فہرست کے علاوہ ضمنیہ کی الگ فہرست بھی قارئین کی سہولت کے لیےتیار کردی گئی،انتہائی وقیع اور گرانقدر تحقیقات وتدقیقات پرمشتمل مندرجہ ذیل دس رسائل بھی اس جلد کی زینت ہیں:

(۱)الفضل الموھبی فی معنی اذا صح الحدیث فھو مذھبی(اقسامِ حدیث،حدیث کی صحت اثری و صحت عملی اور نذیر حسین دہلوی کی جہالتوں کا بیان۱۳۱۳ھ)

(۲)مقامع الحدید علی خدالمنطق الجدید(غیر اسلامی اور خالص فلسفیانہ نظریات پر مشتمل مولوی محمد حسن صاحب سنبھلی کی کتاب"المنطق الجدید لناطق النّالہ الحدید"کا زور دار عقلی و نقلی دلائل براہین سے رَدّ ۱۳۰۴ھ)


 

 



Total Pages: 682

Go To