We have moved all non-book items like Speeches, Madani Pearls, Pamphlets, Catalogs etc. in "Pamphlet Library"

Book Name:Fatawa Razawiyya jild 17

 

 

 

 

 

 

کتاب الحوالہ
(حوالہ کا بیان)

 

مسئلہ ۲۹۱:از خیر آباد ضلع سیتا پور محلہ میانسرائے مدرسہ عربی قدیم مرسلہ سید فخر الحسن صاحب اوائل رمضان المبارك ۱۳۲۷ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مسمی زید سنی وحنفی المذہب ہے اور نسبت حرام وناجائز ہونے لین دین سودی وجملہ کاروائی متعلقہ معاملہ سود کے اپنے ملت کے موافق عقیدہ رکھتاہے کہ اتفاق زمانہ سے ایك ضرورت نے زید کو ایسا مجبور کیاکہ باوجود عقیدت وحرمت معاملہ سودی مبلغ پانچ ہزار روپیہ بحساب ۱۲ فیصدی ماہواری سود زید نے مسمی منوسنگھ مہاجن سے قرض لئے بوجہ حاجتمندی زید کے مہاجن مذکو ر نے دستاویز میں یہ شرط تحریر کرائی کہ ڈیڑھ سال کے وعدہ پر روپیہ دیا جاتاہے ششماہی وار سود ادا کرنا ہوگا بصورت عدم ادائے ششماہی وہ زر سود شامل اصل ہوکر سود در سود دینا پڑے گا اگر زید اندر ڈیڑھ سال زراصل دینا چاہے گا تو سود پورے ڈیڑھ سلا کا لیا جاوے گاتحریر دستاویز کے ایك ماہ بعد زید کو اس قدر روپیہ مل گیا کہ پانچ ہزار روپیہ زراصل وچھ سونواسی روپیہ ایك آنہ زر سود ڈیڑھ سال جملہ(صمہ سمالعہ لہ /)اصل وسود دے کرمنوسنگھ مہاجن سے دستاویز واپس لے لے مگر زید کویہ پریشانی لاحق ہے کہ مہاجن کا روپیہ صرف ایك ماہ میرے پاس رہا ہے جس کا سود صرف(مہ سہ۴./)ہوتے ہیں بجائے اس کے(سما لعہ لہ۱/)دے کر(سما مہ ۱۲./)کا تاوان اٹھانا پڑتاہے زید نے اپنی


 

 



Total Pages: 715

Go To