We have moved all non-book items like Speeches, Madani Pearls, Pamphlets, Catalogs etc. in "Pamphlet Library"

Book Name:Fatawa Razawiyya jild 17

 

 

 

 

 

باب متفرقات البیع
(بیع کے متفرق احکام)

 

مسئلہ ۲۷۴:از موضع دیورنیاں:کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ قیمت مقررہ اسٹامپ سے زیادہ لینا رشوت ہے یانہیں ؟ بینوا توجروا

الجواب:

یہ رشوت نہیں بلکہ اپنی خرید پر نفع لینا ہے مگر کلام اس میں ہے اسٹامپ بیچنا خود ہی کراہت سے خالی معلوم نہیں ہوتا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۷۵:کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہندہ نے اپنی جائداد بدست زید اپنے سوتیلے بیٹے کے فروخت کی اور قیمت اس کی وصول پاکر پھر زید کے پاس امانت رکھ دی زیدنے مہ عہ/ ماہوار مقرر کردی،ہندہ نے کہاکہ مشاہرہ مجھے کیونکر دیتے ہو،کہا اسے آپ اس جائداد کی توفیر تصور فرمائے اس کا جواب ہندہ نے دیا کہ جب اس کی میں مالك نہ رہی تو توفیر کیسی،اس پر کہا کہ میں اپنے پاس سے یہ خدمت کرتاہوں،ہندہ نے کہا یہ معلل بالغرض ہے اور میرے لئے ناجائز،آیاہندہ کے لئے یہ رقم لینا ناجائز ہے یاجائز؟ بینوا توجروا


 

 



Total Pages: 715

Go To