Book Name:Fatawa Razawiyya jild 17

 

 

 

 

 

 

باب الصرف
(بیع صرف کا بیان)

 

مسئلہ ۲۴۶:            از شاہجہان پور

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ نوٹ پر بٹہ لگانا مثلا سو(ما/)روپے کا نوٹ ننانوے(لع لعہ)کو خریدنا جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا

الجواب:

ظاہر ہے کہ نوٹ ایك ایسی حادث چیز ہے جسے پیدا ہوئے بہت قلیل زمانہ گزرا فقہائے مصنفین کے وقت میں اس کا وجود اصلا نہ تھا کہ ان کے کلام میں اس کا جُزیہ بالتصریح پایا جائے مگراس وقت جہاں تك خیال کیا جاتاہے نظر فقہی میں صورت مسئولہ کا جواز ہی معلوم ہوتاہے اور عدم جواز کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی پرظاہر کہ علت تحریم ربا قدرمع الجنس ہے یہ اگر دونوں متحقق ہوں تو فضل ونسیہ دونوں حرام اور ایك ہو تو فضل جائز نسیہ حرام اور دونوں نہ ہو تو دونوں حلال۔

کما فی عامۃ الاسفار وفی تنویر الابصار علتہ القدر مع الجنس فان وجدا حرم الفضل والنساء و ان

جیسا کہ عام کتابوں میں ہے،اور تنویر الابصارمیں ہے کہ زیادتی کے حرام ہونے کی علت قدر مع الجنس ہے اور یہ دونوں موجود ہوں تو زیادتی اور ادھار

 


 

 



Total Pages: 715

Go To