Book Name:Fatawa Razawiyya jild 17

الجواب ھو الملہم للصواب

خرید وفروخت نوٹ مذکور کی زیادہ یا کم پر جائز ہے اس واسطے کہ حکام نے اس کو مال قرار دیا ہے اور جو شیئ کہ اصطلاح قوم میں مال قرار دی جائے خواہ فی اصلہ اس میں ثمنیت اور مالیت ثابت نہ ہو لیکن فقط قوم کے قرار دینے سے ثمنیت اور مالیت اس میں ثابت ہوجاتی ہے اور کم اور بیش پر اس کی خرید و فروخت جائز ہے۔

قال فی الھدایۃ ویجوز بیع الفلس بالفلسین باعیا نھما عندابی حنیفۃ وابی یوسف وقال محمد لا یجوز لان الثمنیۃ تثبت باصطلاح الکل فلا تبطل باصطلاحھما واذا بقیت اثمانا لاتتعین فصار کما اذا کانا بغیر اعیانھما وکیبیع الدرہم بالدرھمین ولھما ان الثمنیۃ فی حقھما تثبت باصطلاحہما واذا بطلت الثمنیۃ تتعین بالتعین [1]اھ۔ ہدایہ میں فرمایا اور ایك پیسہ کی دو معین پیسوں سے امام اعظم ابوحنیفہ او رامام ابویوسف رحمہما اللہ تعالٰی کے نزدیك بیع جائز ہے اور امام محمد نے فرمایا جائز نہیں اس لئے کہ ان کی ثمنیت تمام لوگوں کی اصطلاح سے باطل نہ ہوگی،اور جب یہ ثمنیت تمام لوگوں کی اصطلاح سے ثابت ہوئی تو ان دو بیع کرنے والوں کی اصطلاح سے باطل نہ ہوگی،اور جب یہ ثمنیت پر باقی ہیں تو متعین نہ ہوسکیں گے تو ایسے ہوئے جیسے غیر معین چیز ہو،اور ایك درہم کی بیع دو درہموں کے بدلے ہو، اور امام اعظم اور امام ابویوسف رحمہما اللہ تعالٰی کی دلیل یہ ہے کہ دنوں کی ثمنیت ان خرید و فروخت کرنے والوں کی اصطلاح سے ہوگی کیونکہ غیر کو ان پر ولایت نہیں تو ان کی اصطلاح سے باطل ہوجائےگی توجب ثمنیت جاتی رہی تو اب متعین کرنے سے متعین ہوجائیں گے اھ(ت)

پس جبکہ نوٹ مذکور میں کہ کاغذ ہے مالیت ثابت ہوئی تو اس کا بھی خرید و فروخت ساتھ کمی اور بیشی کے جائز ہے۔

فی ردالمحتار فی باب العینۃ حتی لو باع کاغذۃ بالف یجوز ولا یکرہ [2] انتہی۔

ردالمحتار کے باب العینہ میں ہے کہ،حتی اگر کاغذ کو ہزار روپے سے فروخت کرے جائز ہے اور کراہت نہیں ہے، انتہی۔(ت)

واللہ اعلم وعلمہ اتم،العبد المجیب محمد ریاست علی

الجواب صواب الجواب صحیح الجواب صحیح الجواب صواب

احمدی محمد اعجاز حسین کتبہ محمد حسن

محمد ارشاد حسین حامد حسین عفی عنہ

البتہ بیع وشراء مذکور جائز ہے فقط حکم کرنا مجیب کا نسبت صحت بیع مذکور کے صحیح اور درست ہے ۔

العبد محمد عبدالقادر عفی عنہ العبد محمد عنایت اللہ عفی عنہ

بلاشبہہ اصطلاح میں قرار دیا جاتا ہے الجواب ھوالجواب

اور بیع وشراء مذکور جائز ہے فقط (محمد نظر علی)

العبد ابو القاسم محمد مزمل عفی عنہ

الجواب صواب

___________________

محمد عبدالجلیل بن محمد عبدالحق خان

_____________________

رسالہ
کَاسِرُالسَّفِیْہِ الْوَاھِمْ فِیْ اَبْدَالِ قِرْطَاسِ الدَّرَاھِمْ
۱۳۲۹ھ
(کاغذی نوٹ کے بدلنے سے متعلق بیوقوف وہمی کو شکست دینے والا)

کا ترجمہ ملقب بلقب تاریخی

 

اَلذَّیْلُ الْمَنُوْطِ لِرِسَالَۃِالنُّوْط۱۳۲۹ھ
(رسالہ نوٹ کا معلق دامن)

 

مسئلہ۲۱۹:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم

 



[1]       الہدایہ کتاب البیوع باب الربوٰ مطبع یوسفی لکھنؤ ۳ /۸۳

[2]       ردالمحتار کتاب الکفالۃ داراحیا ء التراث العربی بیروت ۴/ ۲۷۹



Total Pages: 247

Go To