We have moved all non-book items like Speeches, Madani Pearls, Pamphlets, Catalogs etc. in "Pamphlet Library"

Book Name:Fatawa Razawiyya jild 15

 

 

 

 

رسالہ

باب العقائد والکلام ۱۳۳۵ھ

(عقائد وکلام کا باب)

 

مسئلہ۷۶:کفار اﷲ تعالٰی کو جانتے ہیں یانہیں؟

رسالہ باب العقائد والکلام جس کا رسالہ حسن التعمم میں وعدہ عــــــہ تھا، یہ بیان اگرچہ مسائل تیمم و طہارت ظاہری سے جدا ہے مگر باذنہٖ تعالٰی طہارت باطن کا اعلٰی ذریعہ ہے،جس طرح قرآن عظیم نے مسائل طلاق کے وسط میں تاکیدِ نماز کاذکر فرمایاکہ:

حٰفِظُوۡا عَلَی الصَّلَوٰتِ وَالصَّلٰوۃِ الْوُسْطٰی٭ وَقُوۡمُوۡا لِلہِ قٰنِتِیۡنَ﴿۲۳۸""[1]۔

نگاہداشت کرو نمازوں اور خصوصًا نماز اوسط کی اور اﷲ کے حضور ادب سے کھڑے ہو۔

اسی سنتِ کریمہ کے اتباع سے یہ مسائل تیمم کے وسط میں عقائد اسلام کی یاددہانی ہے،مولٰی تعالٰی قبول فرمائے

عــــــہ:مصنف علیہ الرحمۃ کی طرف سے یہ نوٹ اس صورت میں ہے جبکہ یہ رسالہ جلد اول قدیم،کتاب الطہارت،باب التیمم(از صفحہ ۷۳۵تاصفحہ۷۴۹)پر تھا،اب اسے باقی رکھتے ہوئے وہاں سے خارج کرکے مضمون کی مناسبت سے یہاں شامل کیا جارہا ہے۔


 

 



[1] القرآن الکریم ۲/ ۲۳۸



Total Pages: 742

Go To