We have moved all non-book items like Speeches, Madani Pearls, Pamphlets, Catalogs etc. in "Pamphlet Library"

Book Name:Fatawa Razawiyya jild 15

 

 

رسالہ

الدلائل القاھرۃ علی الکفرۃ النیاشرۃ ۱۳۳۵ھ
(نیچری کا فروں کے خلاف دلائل قاہرہ)

 

بسم الله الرحمن الرحیم

مسئلہ ۱۴:کیا فرماتے ہیں علمائے دین پرور و فقہائے نامور(کثر ھم الله تعالی ونصرہم)اس سوال میں کہ اس ملك کاٹھیاوار میں ایك مجلس بنام"کاٹھیاوار مسلم ایجوکیشنل کانفرنس"اعنی کاٹھیاوار کے مسلمانوں کی تعلیمی مجلس قائم ہوئی ہے جن کے محرك ومختار متبعین ومتعلقین علیگڑھ کالج ہیں،۲ اکتوبر ۱۹۱۶ ء کوان کا پہلا جلسہ،جوناگڈھ(کاٹھیاوار)مقام پر ہواجن کا صدر ڈاکٹر ضیاء الدین احمد پروفیسر علیگڑھ کالج وسکرٹری منشی غلام محمد بیریسٹر ایٹ لاء کاٹھیاواری ایجنٹ علیگڑھ کالج ومؤید آل انڈیا محمڈن ایجوکیشنل کانفرنس اور واعظ مولوی سلیمان پھلواروی جان جانان ندوہ مخذولہ قرار پائے،اس کانفرنس کا مقصد بھی آل انڈیا محمڈن ایجوکیشنل کانفرنس کا ہے جن میں بلارعایت سنی ہر کلمہ گو رافضی،وہابی،نیچری،قادیانی،چکڑالوی وغیرہم رکن(ممبر) ہوسکتے ہیں۔ایسی مجلس(کانفرنس)کوبعض مسلمان اپنی دینی ودینوی ترقی کا سبب جان کر جان ومال سے امداد کرتے ہیں،اور دینی مفسدہ ومضرت سے آگاہ نہیں۔اور بلا تفریق ورعایت اہل سنت تمام بے دینوں مرتدوں،مدعیان اسلام کو مسلمان سمجھ کر رکن(ممبر)بنائیں،بلکہ ان کے صدر اور سیکرٹری اور واعظ بنائے میں بھی خوف خدا نہ لائیں،اور کوئی نصیحت کرے کہ ایسی پچرنگی مسلم کانفرنس خلاف شرع شریف ہے تو یہ بہانا بتائیں


 

 



Total Pages: 742

Go To