Book Name:Fatawa Razawiyya jild 13

 

 

 

رسالہ 

آکدالتحقیق بباب التعلیق ۱۳۲۲ھ

(باب تعلیق کے متعلق تحقیق انیق)

 

 

بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم ط

مسئلہ ١٠: از بنگالہ موضع نواکھالی ڈاك خانہ بیگم گنج مرسلہ عبد المجید صاحب از رامپور     ٦محرم الحرام ١٣٢٢ھ

بگرامی خدمت،فیضدرجت،مجمع الفضائل،منبع الفواضل،کاشف دقائق شرعیہ،واقف حقائق عقلیہ نقلیہ،محی السنّۃ النبویہ،مروج الاحادیث المصطفویہ،صاحب التحقیقات الرائقہ،زبدۃ السعادت الفائقہ،اعنی مولانا المولوی شاہ احمد رضا خاں صاحب دام افضالہم۔ بعداد ائے تسلیمات فرواواں وکور نشات بیکراں معرض آں خدمت یہ ہے جناب حضور نے جو فتوائے طلاق معلق بالصلٰوۃکی تحریر فرما کر ارسال فرمائے تھے بندہ گم گشتہ نے ملك کو بھیج دیا اور سب علمائے موافقین ومخالفین نے دیکھ کر بہت خر سندیں حاصل کیں بلکہ سب علماء متفق ہوکر بسبب فرمان فتوائے موصوف کے زوج احمد سے زوجہ مغلظہ کو علیحدہ کیا تھااور اس پر بہت دن گزر گئے مگر مولوی وجیہ اﷲ جو دیوبند سے عنقریب تحصیل کرکے گھر کو گئے اس نے زوج احمد کو کہا کہ تمہاری زوجہ مطلقہ مغلظہ نہیں ہوئی تم ہماری رائے پر چلو تو ہم فتوائے ہند کو مردود کردیں گے،چنانچہ احمد علی بھی بوجہ نفع اپنے کے اور بوجہ تعلیم اپنے قول سے منکر ہوگئے یعنی جو پہلے تعمیم


 

 



Total Pages: 688

Go To