We have moved all non-book items like Speeches, Madani Pearls, Pamphlets, Catalogs etc. in "Pamphlet Library"

Book Name:Fatawa Razawiyya jild 11

 

 

 

 

رسالہ

الجلی الحسن فی حرمۃ ولداخی اللّبن ١٣٣٠ھ

(اولاد رضیع اور اولاد مرضعہ کے درمیان حرمت نکاح کا عمدہ اور روشن بیان)

 

کسی کم علم نے ایك غلط فتوی درباب جوازنکاح مابین اولاد رضیع ومرضعہ لکھ دیاتھا وہ فتوی بذریعہ مولوی اکرام الدین صاحب امام وخطیب مسجد وزیر خاں اعلٰیحضرت امام احمد رضاخان بریلوی تك پہنچا توآپ نے اس کے رد میں مندرجہ ذیل المسمی بہ الجلی الحسن فی حرمۃ ولداخی اللبن مستند بنصوص صحیحہ و مبرہن بہ براہین شرعیہ تحریر فرمایا،

وھــــــــو ھـــــــــــذا

بسم الله  الرحمن الرحیم

الحمد ﷲ الذی خلق الانسان فجعلہ نسبًا وصھرا وجعل الرضاع کالنسب فوھب بہ محرمیۃ اخری والصلوۃ والسلام علی من ھدانا للصواب

الله تعالٰی کے لیے سب تعریفیں جس نے انسان کو پیدا فرمایا تو اس کو نسب اور سسرالی رشتہ سے نواز اور رضاعت کو نسب کی مثل بنایا تو اس کے سبب ایك اور محرمیۃ عطاکی، صلوٰۃ وسلام اس ذات پر جس نے ہمیں درستگی

 


 

 



Total Pages: 739

Go To