Book Name:Fatawa Razawiyya jild 11

 

 

 

ازالۃ العار بحجر الکرائم عن کلاب النار ١٣١٦ھ

(معز زخواتین کو جہنم کے کتّوں کے نکاح میں نہ دیتے ہوئے انھیں رسوائی سے بچانا)

 

 

مسئلہ ١٩٩: کیافرماتے ہیں علمائے دین وحامیان شرع متین اس بارہ میں کہ ایك عورت سنیہ حنفیہ جس کا باپ بھی سنی حنفی ہے اس کا نکاح ایك غیرمقلد وہابی سے کردینا جائز ہے یا ممنوع؟ اس میں شرعا گناہ ہوگایا نہیں؟ بینوا توجروا

مستفتی محمد خلیل الله خاں از ریاست رامپور دولت خانہ حکیم اجمل خاں صاحب

الجواب:                 از دفتر تحفہ حنفیہ پٹنہ محلہ لودی کٹرہ

بسم الله  الرحمن الرحیم

نحمدہ ونصلی علٰی رسولہ الکریم

نکاح مذکورہ ممنوع وناجائز وگناہ ہے۔غیر مقلدین زماں کے بہت عقائدکفر یہ وضلالیہ کتاب"جامع الشواہد فی اخراج الوہابین عن المساجد"میں ان کی تصانیف سے نقل کئے اور ان کا گمراہ وبد مذہب ہونا بروجہ احسن ثابت کیا اور حدیث ذکرکی کہ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے بد مذہبوں کی نسبت فرمایا:

ولاتؤاکلوھم ولاتشاربوھم

یعنی ان کے ساتھ کھانا نہ کھاؤ اور پانی نہ پیو

 


 

 



Total Pages: 739

Go To