Book Name:Fatawa Razawiyya jild 10

بسم اﷲ الرحمن الرحیم 

پیش لفظ

الحمدﷲ اعلٰحضرت امام المسلمین مولٰنا الشاہ احمدرضاخاں فاضل بریلوی رحمۃ اﷲ علیہ کے خزائنِ علمیہ و ذخائرِ فقہیہ کو جدید انداز میں عصرحاضر کے تقاضوں کے مطابق منظرِعام پرلانے کے لیے دارالعلوم جامعہ نظامیہ رضویہ لاہورمیں ''رضافاؤنڈیشن'' کے نام سے جوادارہ چندسال قبل قائم ہواتھا وہ انتہائی برق رفتاری کے ساتھ مجوزہ منصوبہ کے ارتقائی مراحل کو طے کرتے ہوئے اپنے ہدف کی طرف بڑھ رہاہے۔ کتاب الطہارت، کتاب الصلوٰۃ اور کتاب الجنائز پرمشتمل نوخوبصورت جلدیں آپ تک پہنچ چکی ہیں۔ اب بفضلہ تعالیٰ جل مجدہ وبعنایۃ رسولہ الکریم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم دسویں جلد پیش کی جارہی ہے۔
جلددہم
یہ جلد فتاوی رضویہ قدیم جلدچہارم میں سے کتاب الزکوٰۃ سے آخر تک ٣١٦ سوالوں کے جوابات پر مشتمل ہے، اس طرح قدیم چار۴جلدیں دس۱۰ جدید جلدوں کی صورت میں مکمل ہوچکی ہیں، اس جلد کی عربی وفارسی عبارات کاترجمہ فاضل شہیر مترجم کتب کثیرہ حضرت علامہ مفتی محمدخاں قادری نے فرمایاہے جبکہ جلدششم، ہفتم اور ہشتم کاترجمہ بھی انہی کی رشحات قلم کاثمر ہے۔


 

 



Total Pages: 836

Go To