Book Name:Fatawa Razawiyya jild 10

روایۃ یوما ولیلۃ الاومعھا زوجھا اوذورحم محرم منھا [1] اوکما لفظہ وھذا معناہ۔

جب تك ساتھ میں شوہر یا وہ رشتہ دار نہ ہو جس سے ہمیشہ ہمیشہ کو نکاح حرام ہے۔

جانا چاہے تو اس پر لازم ہے کہ اپنے کسی محرم کو ساتھ لے یا حج سے واپسی تك کے لیےنکاح کرلے اگر چہ ستر اسی برس کی عمر والے سے جو اس کے ساتھ جائے آئے کہ مقصود صرف یہ ہے کہ بے محرم یا شوہر کے جانا صادق نہ ہو، باقی مقاصد زوجیت ہونے نہ ہونے سے بحث نہیں، اور اگر اندیشہ ہو کہ وہ بعد واپسی کے طلاق نہ دے گا تو نکاح یوں کیاجائے کہ عورت کہے میں نے اپنے نفس کو تیرے نکاح میں دیا اس شرط پر کہ جب تو مجھے حج کو لے جائے اور واپس آئے تو واپس اپنے مکان پر پہنچتے ہی مجھ پر طلاق بائن ہو یا اگرتو اس سال اس قافلہ کے ساتھ حج کو میرے ہمراہ نہ جائے تو مجھ پر طلاق بائن ہو مرد کہے میں نے یہ قبول کیا اس شرط پر کہ جب میں تجھے حج کو لے جاؤں( الی آخرہ) یوں اگر وہ ساتھ نہ جائے تو طلاق ہوجائے گی، اور ساتھ جائے تو واپس پہنچتے ہی طلاق ہوجائے گی بغیر اس کے جوقدم رکھے گی گناہ لکھا جائے گا، ان گناہان کثیرہ کے باعث اگر رشتہ دار اس سے نہ ملیں تو بے جا نہیں۔ والله سبحانہ وتعالیٰ اعلم۔

مسئلہ ٣٠٥:                            مسئولہ حافظ محمد عبداللطیف صاحب علی گڑھی             ٢٧ محرم ١٣٣٢ھ

کیا فرماتے ہیں مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك عورت ضعیفہ ستر سال یا نوجوان عفیفہ نے تن تنہا یا غیر محرم کے ساتھ بقصد حج حرمین کا سفر کیا جب بہت کچھ مسافت طے کر چکی تو اس کو راستہ سے اسی حالت میں واپس کرالیا جائے اور اگر وہ خانہ کعبہ اور عرفات میں پہنچ گئی اور ارکان حج بتمامہ مع سنن وواجبات وفرائض ادا کئے تواس کا حج ادا ہوگا یا نہیں؟ اور سفر کی تنہائی مانع ومفسد حج ہوگی یا نہیں ؟ اور اس راستہ سے لوٹانا مناسب ہوگا یا نہیں؟ بینوا بالکتاب والسنۃ وتوجرواببیان احکام القراٰن والشریعۃ(کتا ب وسنہ سے اس کی تفصیل بیان کیجئے، احکام قرآن وشریعت کے بیان پر الله تعالیٰ تمھیں اجر عطا فرمائیگا۔ ت)

الجواب:

عورت اگر چہ عفیفہ یاضعیفہ ہو اسے بے شوہر یامحرم سفر کو جانا حرام ہے، یہ عفیفہ ہے تو جن سے اس پر


 

 



[1] صحیح بخاری باب فی کم یقصر الصلوٰۃ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ١/٤٨۔ ١٤٧،صحیح مسلم باب سفر المرأۃ مع محرم الی حج وغیرہ قدیمی کتب خانہ کراچی ١/٣٤۔ ٤٣٣،سنن ابوداؤد باب المرأۃ تحج بغیر محرم آفتاب عالم پریس لاہور ١/٢٤٢،ا لترغیب والترھیب ترھیب المرأۃ ان تسافر وحد ہا بغیر محرم مصطفی البابی مصر ٤/٧٢



Total Pages: 836

Go To