Book Name:Fatawa Razawiyya jild 10

عن ابی ہریرۃ رضی اﷲتعالیٰ عنہ کما فی المقاصد الحسنۃ وروایۃ ثقات کما فی ترغیب المنذری واخرجہ الامام احمد ایضا کما قال السخاوی،وروی قولہ صوموا تصحوا [1]عن ام المنومنین عن النبی صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم اخرجہ ابن السنی وابو نعیم فی الطب النبوی کما فی الجامع الصغیر للسیوطی لکن اسنادہ ضعیف [2]کما قال المناوی قلت ولا یضرلثبوتہ برجال ثقات مع ان الضعیف معمول بہ فی الفضائل اجماعا کما افاد النووی وغیرہ۔

ہیچ باور نمی آید کہ ایں کس را قرآن خواندن از روازہ باز می دارد پس نباشد مگر عذر باطل ودون ہمتی ونفس پروری والعیاذ باﷲ اگربالفرض ہمچنان ست کہ قرآن خواندن او را بہ حدے ناتواں می کند کہ طاقت روزہ طاق می گردد تادریں صورت ایں قرآن خواندن درحق وے نہ سنت و باعثِ ثواب باشك بلکہ حرام و موجبِ عذاب ورنگ کسیکہ تلاوت قرآن دراز کرد تاآں کہ وقتِ نماز از دست رفت ایں چنیں قرآن خواندن درآں قولِ نبی صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم داخل است کہ فرمودہ رب تالی القراٰن والقراٰن یلعنہ[3] 

انھوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے بیان کیا ہے جیسا کہ مقاصد حسنہ میں ہے اور یہ ثقہ لوگوں روایت ہے جیسا کہ ترغیب منذری میں ہے اور اسے امام احمد نے بھی تخریج کیا جیسا کہ سخاوی نے کہا،اور یہ الفاظ بھی ام المومنین نے حضور نبی اکرم صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم سے روایت کئے کہ روزہ رکھو اور صحت پاؤ۔ اسے ابن سنی نے اورابو نعیم نے طبِ نبوی میں روایت کیا، جیسا کہ جامع الصغیر للسیوطی میں ہے لیکن اس کی سند ضعیف ہے، جیسا کہ مناوی نے کہا قلت اس کا ضعیف ہونا نقصان دہ نہیں کیونکہ ثقہ لوگوں سے مروی ہے، علاوہ ازیں ضعیف پر فضائل میں عمل بالاتفاق جائز ہے جیسا کہ نووی وغیرہ نے بیان کیا ہے۔

کسی طرح بھی یہ باور نہیں کیا جاسکتا کہ اس شخص کو قرأتِ روزہ رکھنے سے مانع ہے، یہ صرف عذر باطل، کم ہمتی اور العیاذباﷲاگر بالفرض قرآن پڑھنا اتنا کمزور کردیتا ہے کہ اسے روزہ رکھنے کی طاقت نہیں رہتی تو اس صورت میں اس کے لیے قرآن پڑھنا نہ سنّت ہے نہ باعثِ ثواب، بلکہ حرام اور موجبِ عذاب ہے جس طرح کوئی شخص قرآن کی تلاوت اتنی طویل کرے کہ نماز کا وقت ہی فوت ہوجائے تو وہ حضور صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم کے اس ارشاد گرامی کے تحت داخل ہوگا۔"بہت سے لوگ قرآن پڑھتے ہیں مگر قرآن ان پر لعنت

 


 

 



[1] الجامع الصغیر مع التیسیر تحت حدیث صومواتصحوا مکتبۃ الامام الشافعی ریاض سعودیۃ ٢/٩٥

[2] التیسیرشرح الجامع الصغیر تحت حدیث صوموتصحوا مکتبۃ الامام الشافعی ریاض سعودیۃ ٢/٩٥

[3] المدخل لابن الحاج بیان فضل تلاوت القرآن الخ دار الکتاب العربی بیروت ۱ /۸۵



Total Pages: 836

Go To