Book Name:Fatawa Razawiyya jild 9

 

 

 

 

تذییل اہم اجل واعظم

رسالہ

الوفاق المتین بین سماع الدّفین وجواب الیمین  ١٣١٦ھ

(مدفون کے سننے اور مسئلہ قسم کے درمیان محکم مطا بقت)

بسم اﷲ الرحمن الرحیم

اللھم لك الحمد وبك استعین صل وسلم وبارك علی الامان الامین المبارك الیمین حبیبك واٰلہ وصحبہ اجمعین ما بربار او حنث حانث فی یمین ۔

اے اﷲ تیرے ہی لیے حمد ہے اور میں تجھ سے مدد کا طالب ہوں  امانت دار امان، یمین وبرکت والے اپنے حبیب اور ان کی تمام آل واصحاب پر درود و سلام نازل فرما جب تك کوئی قسم پوری کرنے والا قسم پوری کرے یا قسم توڑنے والا قسم توڑے۔ (ت)

عائدہ جزیلہ تحقیق مسئلہ یمین میں:حضرات منکرین کی غایت سعی وتمام مایہ ناز اس باب میں جو کچھ ہے وہ یہی مسئلہ یمین ہے جسے دکھا کر عوام بلکہ کم علموں کو متزلزل کردیتے ہیں یا کیا چاہتے ہیں، مائتہ مسائل میں کافی شرح وافی، وفتح القدیر وکفایہ حواشی ہدایہ و مستخلص وعینی شروح کنز سے طولانی عبارتیں کچھ قطع وبرید کچھ بیگانہ مزید پر مشتمل نقل کیں کہ عوام بڑی بڑی عبارات عربیہ دیکھ کر ڈر جائیں۔ اور اگر سماع موتٰی سے منکر نہ ہوں تو لااقل تردد تو کر جائیں، مگر بحمدﷲ اہل علم جانتے ہیں کہ یہ سب نری ملمع کاری ہے ورنہ وہ عبارات اور ان جیسی سو یا ہزار جتنی اور ہوں نہ ہمیں مضر نہ منکرین کو مفید، نہ اہل سنت وجماعت کا اجماعی مسئلہ جو نصوص صریحہ احادیث صحیحہ سید المرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے ثابت کسی مشکك کی تشکیکات بے معنی سے متزلزل ہوسکے، فقیر غفراﷲ المولی القدیر اس کی تحقیق و تنقیح میں بھی کچھ کلمات چند نافع وسود مند گزارش کرے کہ باذنہٖ تعالٰی موافق کو ثبات و استقامت، مخالف منصف کو رشاد و ندامنت، مکابر متعسف کو وبال و غرامت دیں،


 

 



Total Pages: 948

Go To